انتقال

   

جڑچرلہ ۔جڑچرلہ شہر سے تعلق رکھنے والے الحاج محمد تار محمد ملنگ(مالک بھارت لاری ٹرانسپورٹ )کا صبح فجر میں قیام گاہ پر اچانک انتقال ہو گیا۔محرم کی عمر 84تھی۔ نماز ظہر جامع مسجد بادے پلی میں ادا کی گی۔الحاج عبد الحکیم امام وہ خطیب مسجد میمن نے نماز جنازہ پڑھائی ۔تدفین آبائی قدیم قبرستان میں کی ادا کی گئی ۔مقامی رکن اسمبلی ڈاکٹر سی لکشما ریڈی نے اظہار تعزیت پیش کیا۔مزید تفصیلات کے لئے سیل 9849220344پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔

گلبرگہ ۔رکن عاملہ انجمن ترقی اُردو ہند شاخ گلبرگہ ممتاز شاعر وادیب،نقاد، فکشن نگار ومحقق ڈاکٹر وحیدانجم آج صبح کی اولین ساعتوں میں اپنی رہائش گاہ موقوعہ غالب کالونی ایم ایس کے میل گلبرگہ میں قلب پرشدید حملہ کے باعث بہ عمر 68 برس انتقال فرمائے۔ لواحقین میں اہلیہ کے علاوہ ایک صاحب زادہ اور دو صاحب زادیاں شامل ہیں نمازِ جنازہ بعد نمازِ عشا مسجدِ ابو بکر غالب کالونی میں ادا کی گئی اور تدفین قدیم قبرستان نزد مدرسہ حسینی ایم ایس کے مل میں عمل میں آئی ۔ڈاکٹر وحید انجم کے انتقال پر ڈاکٹر وہاب عندلیب سابق صدر کرناٹک اُردو اکادمی ، جناب امجد جاوید صدر انجمن، ڈاکٹر ماجد داغی معتمد انجمن، جناب میر شاہنواز شاہین، ڈاکٹر حشمت فاتحہ خوانی نائبین صدر، ولی احمد خازن، ڈاکٹر محمد افتخار الدین اختر شریک معتمداور دیگر نے شدید افسوس کا اظہار کیا ۔