انتقال

   

حیدرآباد :۔ یہ خبر انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ دی جارہی ہے کہ جناب صادق احمد صدیقی ولد جناب محمد عبدالغفور صدیقی مرحوم وظیفہ یاب جائنٹ سکریٹری محکمہ قانون گورنمنٹ آف آندھرا پردیش کا 7 دسمبر دوشنبہ کو جوبلی ہلز روڈ نمبر 17 بوقت نماز فجر انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد بقیع روڈ نمبر 12 بنجارہ ہلز میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885197445 ۔ 9052551199 پر ربط کریں ۔۔

مولانا سید مجید پاشاہ قادری الموسوی کا جدہ میں انتقال
حیدرآباد :۔ خانوادہ جگر گوشہ غوث اعظم حضرت سید شاہ موسیٰ قادری قدس سرہ کی ہر دلعزیز شخصیت ، نبیرہ حضرت علامہ وحید العصر عارف علیہ الرحمہ ، مولانا الحاج سید شاہ محمد عبدالمجید قادری الموسوی مجید پاشاہ مقیم جدہ ، سعودی عربیہ کا مختصر علالت کے بعد جدہ کے ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا ۔ مولانا الحاج سید شاہ محمد مرتضیٰ قادری الموسوی حبیب پاشاہ علیہ الرحمہ کے منجھلے صاحبزادہ اور حضرت پروفیسر سید مصطفی قادری بیجاپوری علیہ الرحمہ کے نبسہ تھے ۔ مولانا الحاج سید مجتبیٰ قادری الموسوی حمید پاشاہ ، مولانا الحاج سید وحید قادری الموسوی وحید پاشاہ حال مقیم جدہ کے بھائی ہوتے تھے ۔ پسماندگان میں محل محترم نبیری حضرت سید اعظم علی حسینی شائق علیہ الرحمہ اور دو صاحبزادگان مولانا سید عبداللطیف قادری الموسوی ماجد پاشاہ اور مولانا سید عبدالمجیب قادری الموسوی واجد پاشاہ ہیں ۔ تفصیلات کیلئے 9505803392 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ مولانا عبدالقادر ولد جناب محمد حسین مرحوم امام مسجد اشرفی قلعہ گولکنڈہ کا 9 دسمبر 2020 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد اشرفی میں ادا کی گئی اور تدفین لنگر حوض قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 9966182114 ۔ 9390662560 پر ربط کریں ۔۔