انتقال

   


حیدرآباد :۔ محترمہ زبیدہ بیگم اہلیہ جناب محمد احمد شریف مرحوم ساکن رحمت نگر صالحین کالونی نواب صاحب کنٹہ ( سابق ساکن کمان شیخ فیض ، یاقوت پورہ ) کا بعمر 58 سال جمعہ 11 دسمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد حضرت سیدنا بلال ؓ ، غوث نگر ، نواب صاحب کنٹہ میں بعد نماز جمعہ مولانا مفتی صادق محی الدین فہیم نے پڑھائی ۔ تدفین قریبی قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 5 فرزندان اور 4 دختران شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم 13 دسمبر اتوار کو بعد نماز عصر مسجد خدیجہ الکبریٰ ؓ ، سنجے گاندھی نگر ، نواب صاحب کنٹہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9395585333 ۔ 9703757623 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ ساجدہ جبین زوجہ جناب محبوب نواز خان کا جمعہ کے دن 11 بجے انتقال ہوگیا ، وہ کچھ دنوں سے علیل تھیں ۔ نماز جنازہ مسجد چونٹی شاہ میں عصر میں ادا کی گئی۔ احاطہ بودعلی شاہ میں تدفین عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار مسجد چونٹی شاہ میں بعد نماز عصر مقرر ہے مزید تفصیلات کے لئے 8801326779 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب شیخ مشتاق احمد صدیقی موظف منیجر آندھرا بینک ساکن آئی اے ایس کالونی، ٹولی چوکی متوطن کوڑنگل کا بعمر 69 سال فجر سے قبل حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد حفصہ میں بعد نماز جمعہ ادا کی گئی اور تدفین حکیم پیٹ قبرستان میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے 9246177335 یا 9291310209 پر ربط کریں۔