انتقال

   


حیدرآباد :۔ جناب الحاج سید طاہر حسین ولد جناب سید عثمان مرحوم کا 15 دسمبر 2020 منگل کی صبح 10 بجے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد مغرب مسجد اجالے شاہ صاحب میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان اجالے شاہ صاحب ، اکبر باغ میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9391001097 ۔ 9160777867 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد چھوٹو میاں ولد مرحوم محمد مولانا میاں کا بعمر 70 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد والا جاہ ، صابر نگر سید علی گوڑہ میں ادا کی گئی اور تدفین گولکنڈہ قلعہ میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 8688823716 ، 9700355535 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔
٭٭ محل پرنس نواب فضل جاہ بہادر محترمہ دلاور النساء بیگم ساکن ہمایوں نگر کا 14 دسمبر کو 10-30 بجے دن انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد عصر مسجد جودی کنگ کوٹھی میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ مسجد جودی میں عمل میں آئی ۔ مرحومہ ، اعلیٰ حضرت نواب عثمان علی خاں بہادر کی بہو تھیں ۔ مزید معلومات 9885770855 پر حاصل کرسکتے ہیں ۔۔
٭ سیدہ امۃ الکریمہ زوجہ جناب محمد غوث الدین ریٹائرڈ ہیلت آفیسر محکمہ صحت و طبابت کا بروز پیر 14 ڈسمبر 2020 کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد مغرب مسجد لشکر جنگ، اعتبار چوک چوراہا میں ادا کی گئی۔ تدفین قبرستان قادری چمن انجن باؤلی میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 9912472460 ، 9849473485 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔