انتقال

   

حیدرآباد : جناب محمد حبیب الرحمن انکم ٹیکس کنسلٹنٹ ساکن اعظم پورہ کا 16 ڈسمبر بروز چہارشنبہ انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بروز جمعرات 17 ڈسمبر کو بعد نماز ظہر مسجد صحیفہ اعظم پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد الٰہی چادرگھاٹ کے متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 18 ڈسمبر بروز جمعہ بعد نماز جمعہ مسجد صحیفہ میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں تین فرزندان کے علاوہ ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9848559778 ، 7995885550 پر ربط کریں۔
٭ ٭ جناب سید طیب حسن ہاشمی ولد جناب سید فیض الحسن ہاشمی کا بعمر 36 سال حرکت قلب بند ہوجانے کی وجہ سے 16 ڈسمبر کی رات انتقال ہوگیا۔ پسماندگان میں ماں، اہلیہ، تین دختران، دو فرزندان شامل ہیں۔ نماز جنازہ چہارشنبہ کو ہی ظہر میں ادا کی گئی اور درگاہ گنٹال شاہ بابا وٹے پلی میں تدفین عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ 18 ڈسمبر کو بعد عصر گنٹال شاہ بابا درگاہ کی مسجد میں مقرر ہے۔ تفصیلات کیلئے 9347299533 یا 9700304094 پر ربط کریں۔
٭٭ صاحبزادی محترمہ عظمت النساء بیگم (عظمت پاشاہ) محل نواب میر خورشید علی خاں مرحوم (خواجہ پاشاہ) بنت نواب میر سردار علی خاں مرحوم کا بعمر 85 سال بروز جمعرات 17 ڈسمبر کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد حضرت سید خواجہ حسن برہنہ شاہ صاحبؒ میں ادا کی گئی اور تدفین اندرون مقبرہ منورالدولہ مغفور عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ 18 ڈسمبر بعد نماز عصر مسجد حضرت سید خواجہ حسن برہنہ شاہ صاحبؒ میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں دو فرزندان شامل ہیں۔ تفصیلات کیلئے 9391313797 یا 9676864045 پر ربط کریں۔