انتقال

   

حیدرآباد : جناب محمد سعید الدین ولد جناب محمد حسن الدین مرحوم کا بروز ہفتہ 26 ڈسمبر کو انتقال ہوگیا۔ مسجد قطب شاہی دارالعرفان ریڈہلز میں نماز جنازہ بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین حضرت سید احمد بادپا کی درگاہ میں واقع قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار بعد نماز عصر مسجد قطب شاہی دارالعرفان ریڈہلز میں 27 ڈسمبر کو مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند محمد وسیع الدین شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9394594804 ، 8328028254 پر ربط کریں۔

00 جناب محمد حسن یحییٰ عباس موظف اسسٹنٹ سکریٹری وقف بورڈ متحدہ آندھراپردیش ولد محمد عبیداللہ عباسی مرحوم کا 24 ڈسمبر کو انتقال ہوگیا۔ زیارت 27 ڈسمبر اتوار کو بعد نماز عصر قطب شاہی مسجد خیریت آباد مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9885219004 یا 7993317151 پر ربط کریں۔