انتقال

   


حیدرآباد :۔ جناب سید محمد اسحاقی ، اہل پنگڈی ( عرف ننھے میاں ) ولد حضرت سید منور اسحاقی مرحوم ، موظف آرمی کا بروز اتوار 27 دسمبر کو انتقال ہوگیا ۔ مسجد یکمینار (حضرت رضی میاں قبلہ کی مسجد ) چنچل گوڑہ میں بعد نماز ظہر حضرت سید مسعود حسین مجتہدی نے نماز جنازہ پڑھائی ۔ تدفین حظیرہ شاہ قاسم مجتہد گروہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ و دختر کے علاوہ فرزند سید شاہ دلاور اسحاقی شامل ہیں ۔ زیارت بروز منگل صبح مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9032551569 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ قطب النساء بیگم زوجہ جناب محمد عبدالعزیز مرحوم ساکن تالاب کٹہ کا بعمر 91 سال مختصر علالت کے بعد 27 دسمبر اتوار کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد عشاء مسجد مشخ شاہ ، سلطان شاہی میں ادا کی گئی اور تدفین آبائی قبرستان واقع عثمان پورہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں چار فرزندان کے علاوہ تین دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885475342 ۔ 9652972442 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد یوسف الدین شرفی بھونگیری ولد جناب محمد امام الدین مرحوم ریٹائرڈ منیجر کوآپریٹیو سنٹرل بینک بھونگیر کا بعمر 82 سال 26 دسمبر ہفتہ کی شب انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 27 دسمبر بعد نماز ظہر مسجد آصفیہ پرانی حویلی میں ادا کی گئی اور تدفین بڑا قبرستان مسجد کمیلا ، یاقوت پورہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ پانچ لڑکے اور چار لڑکیاں شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم 29 دسمبر کو بعد نماز عصر مسجد آصفیہ ، پرانی حویلی میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9391003675 ۔ 6300760905 پر ربط کریں ۔۔
امریکہ میں انتقال
حیدرآباد :۔ جناب محمد نیاز الدین انصاری عرف ناصر انصاری ولد جناب محمد خیر الدین انصاری مرحوم ساکن نیو ملک پیٹ حال مقیم امریکہ کا طویل علالت کے باعث انتقال ہوگیا ۔ وہ بابر انصاری (سینٹ انتھونیو ، امریکہ ) کے بھائی تھے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8977679000 پر ربط کریں ۔۔