انتقال

   


حیدرآباد :۔ الحاج محمد شہاب الدین ولد جناب محمد عبدالمجید مرحوم ساکن آر کے نگر عنبر پیٹ کا بروز جمعہ یکم جنوری 2021 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ ہفتہ 2 جنوری جامع مسجد قطب شاہی روبرو مکرم ہوٹل عنبر پیٹ مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9246364544 پر فرزند محمد کلیم الدین سے ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاج سید غوث موظف ملازم محکمہ جنگلات ولد جناب شہید سید عبدالقادر کا 31 دسمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر جامع مسجد سردار باغ رنگ روڈ میں ادا کی گئی اور تدفین مدوکٹور شاہ میر پیٹ منڈل میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز ہفتہ بعد نماز مغرب مسجد سردار باغ ، رنگ روڈ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبرات 8019156166 یا 8897120124 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب میر واحد علی مالک آفاق ٹیلر چنچل گوڑہ ‘حال مقیم بنڈلہ گوڑہ کا بعمر77 سال یکم جنوری کی صبح انتقال ہوگیا۔ وہ طویل عرصہ سے علیل تھے۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد دولہے خاں نواب چنچل گوڑہ میں ادا کی گئی اور تدفین چنچل گوڑہ آبدار خانہ کے روبرو واقع قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں 4فرزندان میر طاہر علی ‘ میر ساجد علی ‘ میر فاروق علی ‘ میر یعقوب علی اور 3دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے فون 9885499441 پرربط کریں۔


حیدرآباد :۔ جناب محمد احمد خاں کا آج صبح کی اولین ساعتوں میں انتقال ہوگیا ۔ ان کی عمر 82 سال تھی ۔ گذشتہ دو سال سے (کیلیفورنیا ) میں مقیم تھے ۔ پسماندگان میں اہلیہ بیگم ہاجرہ بیگم کے علاوہ دو دختران زیب النساء اور ذیشیان جب کہ فرزندان میں جناب امجد خاں اور جناب اسلم خاں شامل ہیں ۔ تدفین بروز ہفتہ 12 بجے دن ہوگی ۔ مزید تفصیلات کے لیے ٹیلی فون 9885207125 ۔ یا 9164613763 (امریکہ ) پر ربط کریں ۔۔