انتقال

   

حیدرآباد :۔ جناب محمد عبدالمقتدر فرزند پروفیسر محمد عبدالقدیر مرحوم کا 7 جنوری 2021 کو علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ برق جنگ مسجد میں 8 بجے ادا کی گئی اور تدفین پیٹلہ برج قبرستان سٹی کالج ہائی کورٹ روڈ میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8978675038 ۔ 8919901609 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد اظہر الدین نظامی ایم پی ڈی او کوڈے پلی میدک ضلع ولد جناب محمد صلاح الدین سراج مرحوم کا 6 جنوری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد ٹی وی ٹاور میں بعد عشاء ادا کی گئی اور تدفین خیریت آباد میں عمل میں آئی ۔ تفصیلات کیلئے 9849996934 ۔ 9989862848 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ حافظ محمد عبدالسلیم ولد جناب غلام علی مرحوم کا بعمر 54 سال انتقال ہوگیا ۔ ( مسجد چوک ، درگاہ یوسفینؒ اور پانچ خانہ مسجد میں تراویح پڑھایا کرتے تھے ) ۔ نماز جنازہ مسجد دھوبن دارالسلام میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان گھوڑے کی قبر کے پاس عمل میں آئی ۔ تفصیلات کیلئے 9346632213 ۔ 9989467627 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب میر عباس علی رضوی منیجر اے پی ڈائری موظف لالہ پیٹ ولد مولوی میر جنید علی رضوی مرحوم کا آج رات انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 12 بجے دن الاوہ سرطوق مبارک دارالشفاء میں مولانا سید اکبر حسین رضوی کی امامت میں ادا کی گئی اور تدفین دائرہ حضرت میر مومنؒ میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9885345896 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاج مرزا مسعود حسن ولد جناب مرزا نذیر اللہ بیگ مرحوم ساکن ہل پارک روڈ لال ٹیکری کا مختصر سی علالت کے بعد خانگی ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا ۔ ان کا آبائی وطن منڈی بازار ورنگل تھا ۔ تدفین اے بیٹری لائن شانتی نگر قبرستان میں 6 جنوری کو عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار دختران اور ایک فرزند شامل ہیں ۔ مرحوم ، جناب ایم اے وحید ( آئی ایف ایس موظف ) سابق چیف ایگزیکٹیو آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی و سابق ایم ڈی اقلیتی مالیاتی کارپوریشن حکومت تلنگانہ کے ہم زلف ہوتے ہیں ۔ تفصیلات کیلئے 8008079190 ۔ 9160280076 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب احمد علی ریٹائرڈ پرنسپل کا طویل علالت کے بعد بعمر 90 سال 7 جنوری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد سلیم نگر میں بعد ظہر ادا کی گئی اور سلیم نگر قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔۔
ٹاس ایس ایس سی ، انٹر اوپن داخلہ
حیدرآباد :۔ تلنگانہ کے اوپن اسکول سے ایس ایس سی ، انٹر ( اوپن ) کے لیے داخلے کی آخری تاریخ دیرینہ فیس کے ساتھ 15 جنوری ہے ۔ بغیر اسکول کی باقاعدہ تعلیم کے پرائیوٹ طور پر شریک امتحان کا طریقہ ہے ۔اس کیلئے محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست پر ایم اے حمید سے ربط کریں ۔۔

حیدرآباد ۔ جناب سید حسین موسوی (شوکت) ابن سید احمد موسوی مرحوم کا بروز جمعرات 5 ساعت عصر انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ دائرہ حضرت میر مومن قبلہ میں ادا کی گئی۔ مجلس زیارت بروز ہفتہ 9 جنوری کو 4 ساعت عصر الاو ہ سرطوق مبارک دارالشفاء میں مقرر ہے۔ مولانا سید اکبر حسین رضوی بیان کریں گے۔ مزید تفصیلات کیلئے 8074647668 یا 6304393623 پر ربط کریں۔