انتقال

   

حیدرآباد :۔ صاحبزادہ میر راحت علی خاں ( قادر پاشاہ ) ولد صاحبزادہ میر احمد علی خاں کا بعمر 75 سال مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء جامع مسجد ، چوک مرغاں میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان درگاہ شاہ راجو قتالؒ ، مصری گنج میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ 15 جنوری کو بعد نماز عصر جامع مسجد ، چوک مرغاں میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9951038584 ۔ 7780194001 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب غلام منظور احمد فرزند جناب غلام شبیر احمد مرحوم موظف بینک منیجر ساکن چنچل گوڑہ کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد دولہے خاں نواب میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان اجالے شاہؒ سعید آباد میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات فرزند غلام مقتدر احمد سے فون 9700479051 سے حاصل کی جاسکتی ہیں ۔۔

٭٭ جناب سید احمد نقوی ریٹائرڈ ڈائرکٹر الیکٹریسٹی بورڈ ساکن کرما گوڑہ سعید آباد کا طویل علالت کے بعد 12 جنوری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد حضرت اجالے شاہ ؒ میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8801134841 پر ربط کریں ۔۔

شکاگو امریکہ میں انتقال
حیدرآباد : ۔ ڈاکٹر فضل الرحمن صدیقی (ساجد ) ولد جناب عبدالرحمن سعید صدیقی مرحوم مقیم شکاگو ( امریکہ ) کا 13 جنوری بروز چہارشنبہ رات 12 بجے انتقال ہوگیا ۔ پسماندگان میں اہلیہ ، دو صاحبزادے اور ایک صاحبزادی شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 002248482389 ۔ 9849061446 پر ربط کریں ۔۔