انتقال

   


حیدرآباد :۔ جناب مرزا جواد علی بیگ عرف جاوید ولد جناب مرزا لائق علی بیگ نوحہ خواں انجمن العباس ساکن حسینی محلہ نور خاں بازار کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ الاوہ سرطوق میں ادا کی گئی اور تدفین دائرہ حضرت میر مومن میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 16 جنوری شام 4 بجے الاوہ سرطوق دارالشفاء میں مقرر ہے ۔ مولانا رضا عباس بیان کریں گے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9391965462 ۔ 9985807192 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد نظام الدین عرف (افضل ) ولد جناب محمد معین الدین مرحوم کا بروز جمعہ 15 جنوری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد جمعہ مسجد قبا تالاب کٹہ میں ادا کی گئی اور تدفین چادر گھاٹ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بعد نماز عصر مسجد قبا مراد محل نزد تالاب کٹہ مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک صاحبزادی ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849167472 یا 9848444741 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد حسین انورؔ ولد اکبر حسین کا 15 جنوری بروز جمعہ مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ جامع مسجد حکیم میر وزیر علی میں ادا کی گئی اور تدفین حمدو میاں کے قبرستان واقع دودھ باؤلی، چٹکنی پورہ، حسینی علم میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سہ یوم 17 جنوری بروز اتوار بعد نماز عصر مسجد عابدہ لطیف(کالی مسجد) دودھ باؤلی، چٹکنی پورہ میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں 5 فرزندان اور 7 دختران شامل ہیں۔  مرحوم، یونائٹڈ آٹو الیکٹریکل ورکس کے مالک اور اردو کے شاعر تھے۔ مزید تفصیلات کیلئے 9346510781, 6281910454, پر ربط کریں۔
٭٭ مولانا محمد عبدالشکور ولد جناب شیخ حسین مرحوم کا طویل علالت کے بعد آج قبل فجر انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد محمدیہ ٹی وی ٹاور میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند محمد علیم مسکین اور چھ دختران شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم اتوار کو بعد نماز عصر مسجد محمدیہ ٹی وی ٹاور میں مقرر ہے ۔ مرحوم ، درگاہ حضرات یوسفین ؒ نامپلی میں 40 سال تک خطبہ جمعہ دیا کرتے تھے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9848158418 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب مرزا عبدالقیوم بیگ عرف شاہنواز ساکن چھاونی ناد علی بیگ (روبرو مولانا ہوٹل ) ولد جناب مرزا عبدالرحمن بیگ مرحوم کا بعمر 55 سال 13 جنوری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جمعرات 14 جنوری کو بعد نماز ظہر مسجد ماما رمضانی المعروف بڑی مسجد چھاونی ناد علی بیگ میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ قادری چمن جہاں نما میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک دختر اور 2 فرزندان شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے 9505512815 ۔ 9951597642 پر ربط کریں ۔۔