انتقال

   


حیدرآباد :۔ جناب محمد شرف الدین قریشی ولد جناب صاحب حسین قریشی مرحوم کا 21 جنوری جمعرات کی صبح انتقال ہوگیا ۔ مرحوم انجمن فلاح معاشرہ کے علاوہ دیگر فلاحی تنظیموں سے وابستہ تھے اور تادم حیات علالت کے باوجود خدمت خلق میں سرگرداں رہے ۔ پسماندگان میں 9 دختران اور 4 فرزندان شامل ہیں ۔ مرحوم ، مولانا مفتی محمد عبدالکبیر قریشی امام و خطیب مسجد عابدی ناگا باولی کے والد محترم ہیں ۔ نماز جنازہ مسجد لعل محمد بڑا بازار یاقوت پورہ میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین قبرستان متصل درگاہ سونٹے پیرؒ میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9390312004 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب حبیب احمد بالفقیہ ولد جناب حبیب حسین بالفقیہ کا بعمر 84 سال مختصر سی علالت کے بعد 20 جنوری بروز منگل فجر کے وقت انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر شاہی مسجد باغ عامہ میں ادا کی گئی اور تدفین آبائی قبرستان عثمان باغ ، گولا کھڑکی میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849956700 ۔ 9966440877 پر ربط کریں ۔۔