انتقال

   


حیدرآباد :۔ معروف حکیم و ڈاکٹر محمد ید اللہ ابوالعلائی ولد جناب محمد عبداللہ مرحوم ساکن دبیر پورہ کا 29 جنوری 2021 بروز جمعہ انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد وزیر النساء دبیر پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد یسین جنگ دبیر پورہ سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار 31 جنوری کو مسجد وزیر النساء دبیر پورہ میں بعد عصر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7569868031 ۔ 9505147085 پر ربط کریں ۔۔
انتقال
حیدرآباد :۔ جناب سید احمد کمال پاشاہ قادری ولد جناب سید پیر پاشاہ قادری ساکن فتح میدان حیدرآباد متوطن چھوٹی درگاہ میدک کا بعمر 70 سال حیدرآباد کے ایک خانگی نرسنگ ہوم میں 29 جنوری کو بعد مغرب انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 30 جنوری کو بعد ظہر جامع مسجد میدک بڑا بازار میں ادا کی جائے گی اور تدفین چھوٹی درگاہ میدک میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849198106 ۔ 9849823647 پر ربط کریں ۔۔
شکاگو میں انتقال
حیدرآباد :۔ الحاج محمد عبدالعفیف صدیقی ولد جناب محمد عبدالمجید صدیقی مرحوم ساکن جہاں نما چار چمن حال مقیم شکاگو امریکہ میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ و تدفین بروز ہفتہ بعد نماز ظہر شکاگو میں ادا کی جائے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے +919848667933 یا +12246169222 پر ربط کریں ۔۔