انتقال

   


حیدرآباد :۔ جناب سید ایوب پاشاہ پروپرائٹر گولڈن بیکری سکندرآباد ولد الحاج سید جمیل کا 3 فروری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد رانی گنج سکندرآباد میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی ۔ تدفین نلہ گٹہ سکندرآباد قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9985088022 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ حافظ محمد عبدالرحمن ولد جناب محمد عبدالرحیم ساکن حافظ بابا نگر کا آج دوپہر انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد دولہ ، حافظ بابا نگر میں ادا کی گئی۔ تدفین مسجد حصہ کے قبرستان حافظ بابا نگر میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور تین دختران شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم 7 فروری کو بعد نماز عصر مسجد دولہ، حافظ بابا نگر میں مقرر ہے۔ تفصیلات کیلئے فون نمبر9347798779 پر ربط کریں۔
امریکہ میں انتقال
حیدرآباد :۔ محترمہ صغریٰ سلطانہ زوجہ جناب محمد سلطان محی الدین قیصر بنت جناب سید مصطفی قادری موظف اسکول اسسٹنٹ مغل پورہ بوائز ہائی اسکول کا بروز جمعرات 4 فروری کو امریکہ میں انتقال ہوگیا ۔ تدفین بعد نماز جمعہ میری لینڈ ( امریکہ ) میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9989793441 ۔ 0012407080196 پر ربط کریں ۔۔
مجلس زیارت
حیدرآباد ۔ محترمہ سیدہ صبیحہ جعفری بنت جناب سید علی اکبر کی مجلس زیارت 7 فروری کو بعد نماز مغربین عاشور خانہ حضرت ابوالفضل العباس ہمایوں نگر مقرر ہے ۔۔