انتقال

   

حیدرآباد :۔ جناب تصدق حسین ولد جناب سعید الحسن مرحوم کا 16 فروری کو فجر میں ریڈہلز میں انتقال ہوگیا ۔ تدفین بازار گھاٹ حبیب نگر قطب شاہی مسجد کے قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں ایک فرزند شامل ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7097120033 ۔ 9700385520 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب محمد عباس خان المعروف ساجد خان ولد جناب عثمان خان کا خانگی دواخانے میں آج صبح انتقال ہوگیا، نماز جنازہ بعد نماز عصر جامع مسجد چندہ بی بنڈلہ گوڑہ عثمان باغ میں اداکی گئی ، تدفین قبرستان عثمان باغ میں عمل میں آئی۔ زیارت 19فروری بروز جمعہ ، بعد نماز جمعہ جامع مسجد چندہ بی، بنڈلہ گوڑہ میں مقررہے۔ مزید تفصیلات فون نمبر 7032587009 پر ربط کریں ۔

٭٭ قاری محمد غازی الدین ولد جناب محمد عظیم الدین مرحوم ناظم شعبہ دعوت جماعت اسلامی ہند یاقوت پورہ موظف سپرنٹنڈنٹ محکمہ اگریکلچر یونیورسٹی کا بعمر 73 سال بروز پیر 15 فروری کی شب مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد سالار ملک مادنا پیٹ میں 16 فروری کو بعد ظہر ادا کی گئی اور تدفین سلطان دائرہ چھاونی ناد علی بیگ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور چھ دختران شامل ہیں ۔ مرحوم نے کئی دہوں سے دعوت دین کے کام میں مصروف تھے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7993968294 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب محمد عبدالرشید عرف افسر ولد جناب محمد عبدالرسول مرحوم موظف ملازم محکمہ فاریسٹ ساکن اندرا نگر پھسل بنڈہ ریاست نگر متوطن کوڑنگل کا بعمر 77 سال 17 فروری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد محمدیہ میں ادا کی گئی اور تدفین درگاہ حضرت برہنہ شاہ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8639477329 ۔ 8686560851 پر ربط کریں ۔۔