انتقال

   


حیدرآباد :۔ حافظ و قاری الحاج غلام قطب الدین خان ولد جناب غلام حافظ خان صاحب مرحوم ساکن حافظ بابا نگر ریٹائرڈ سب رجسٹرار کا 22 فروری کو مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد النور حافظ بابا نگر میں ادا کی گئی اور تدفین حافظ بابا نگر قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں ایک فرزند اور تین دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9848141757 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔۔
٭٭ جناب سید شمس الدین ولد درویش محی الدین مرحوم کا بعمر 78 سال 2 مارچ منگل کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد عرفات یاقوت پورہ کالونی میں ادا کی گئی ۔ تدفین چھاونی ناد علی بیگ کے قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 4 مارچ کو بعد نماز عصر مسجد عرفات یاقوت پورہ کالونی میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9052537272 پر ربط کریں ۔۔
دمام میں انتقال
حیدرآباد :۔ جناب سید افتخار احمد ( حیدر ) ولد جناب سید مقبول احمد مرحوم ساکن آغا پورہ کا دمام سعودی عرب میں مختصر سی علالت کے بعد 2 مارچ بروز منگل انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اور تدفین دمام ہی میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9700433234 ۔ +966503540178 پر ربط کریں ۔۔