انتقال

   

حیدرآباد۔/23 اگسٹ، ( راست ) نواب میر جہانگیر علی خاں کی زوجہ محترمہ سلطانہ بیگم بنت نواب سید فرخندہ علی خاں مرحوم کا جمعہ کو جوبلی ہلز میں واقع ان کے مکان میں انتقال ہوگیا۔ مقبرہ رکن الدولہ کوہِ مولا علی کے احاطہ میں تدفین عمل میں آئی۔ زیارت 24 اگسٹ ہفتہ کو 7 بجے شام عزاء خانہ زہرہ دارالشفاء میں مقرر ہے۔ تفصیلات کے لئے 9849084317 پر ربط کریں۔
حیدرآباد 23 اگسٹ (راست) جناب سید نازش اقبال کا حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے 23 اگسٹ کی صبح خانگی ہاسپٹل مغلپورہ میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد حضرت سیدنا یحییٰ پاشاہؒ میں مولانا سید ابو عبداللہ الحسین نے پڑھائی۔ فاتحہ سیوم 26 اگسٹ بروز پیر بعد مغرب تا عشاء بارگاہ حضور سیدنا خواجہ محبوب اللہؒ قاضی پورہ میں مقرر ہے۔ مرحوم حضرت سید شاہ غلام غوث قادریؒ کے منجھلے داماد اور مولانا سید شاہ غلام صمدانی علی قادری صدرنشین سیرت النبیؐ اکیڈیمی اور مولانا سید شاہ غلام قادر قطب حسینی القادری معتمد مرکزی انجمن قادریہ کے بہنوئی ہوتے ہیں۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9391055525 پر ربط کریں۔