انتقال

   


حیدرآباد: جناب شفیع احمد (میاں بھائی) ولد شیخ احمد مرحوم ساکن بازار گھاٹ کا بعمر 67 سال اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ آج 16 مارچ بعد نماز ظہر مسجد پلٹن (نیلوفر ریڈہلز) میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان قطب شاہی بازار گھاٹ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں چار فرزندان ، دو دختران اور اہلیہ ہیں۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات بعد نماز عصر مسجد پلٹن نیلوفر میں مقرر ہے۔ مزید معلومات کیلئے 6300706041، 9985595082 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب سید سراج الدین (محکمہ فینانس) ولد جناب سید یوسف الدین ساکن نامپلی کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد درگاہ حضرت یوسفینؒ نامپلی میں ادا کی گئی۔ اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 18 مارچ کو بعد عصر مسجد درگاہ حضرت یوسفینؒ نامپلی میں مقرر ہے۔ فون نمبر 7569818325 پر حاصل کرسکتے ہیں۔
٭٭ جناب شیخ احمد قریشی ولد جناب محمد چاند قریشی سابق معتمد نیشنل مرکزی جمعیت القریش و صدر عزیز العلوم ایجوکیشنل سوسائٹی، ضیا گوڑہ کا بعمر 75 سال انتقال ہوگیا۔ مرحوم جمعیت القریش حیدرآباد کے ایک فعال اور بے لوث قائد کی حیثیت سے خدمات انجام دیں اور ضیاگوڑہ میں مدرسہ عزیزالعلوم کی بنیاد ڈالی۔ نماز جنازہ آج بروز منگل بعد نماز ظہر مسجد قطب شاہی، کلثوم پورہ پولیس کالونی، ضیا گوڑہ میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبر 9849611435 ، 7013042300 پر ربط کریں۔