انتقال

   

00 جناب احمد الدین ریٹائرڈ کانسٹیبل ولد نواب سلطان الدین مرحوم کا بعمر 75 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ جامع مسجد تاڑبن میں ادا کی گئی اور تدفین پائیگاہ قبرستان روبرو اویسی ہاسپٹل عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم اتوار 25 اگست کو بعد نماز عصر تاڑبن جامع مسجد میں مقرر ہے۔ نواب احمد الدین خورشید جاہ بہادر کے پوتے تھے۔ پسماندگان میں تین فرزند اور ایک دختر شامل ہیں۔ تفصیلات کیلئے فون نمبر 9397936477 پر ربط کریں۔
00 جناب میر قمر علی المعروف ذاکر ابن میر ممتاز علی کا 23 اگست کو انتقال ہوگیا۔ تدفین دائرہ حضرت میرمؤمن سلطان شاہی میں عمل میں آئی۔ مجلس زیارت 25 اگست اتوار کو چار بجے شام عبادت خانہ حسینی دارالشفاء میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3 فرزندان ایک دختر شامل ہیں۔ مزید معلومات فون نمبر 8121786667 پر ربط کریں۔
00 جناب محمد حسین ولد جناب عبدالکریم ساکن راج محلہ کا 22 اگست جمعرات کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ تکیہ مسجد میں ادا کی گئی اور تدفین تکیہ قبرستان راج محلہ کاچیگوڑہ میں عمل میں آئی۔ زیارت بعد نماز عصر اتوار مسجد تکیہ راج محلہ کاچیگوڑہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9666424412 پر ربط کریں۔
00 محترمہ عائشہ بیگم زوجہ جناب محمد عبدالعلیم مرحوم کا بعمر 70 سال طویل علالت کے بعد 24 اگست کو صبح کی اولین ساعتوں میں انتقال ہوگیا۔ وہ گورنمنٹ ہائی اسکول اعظم پورہ کی معلمہ تھیں۔ نماز جنازہ 25 اگست اتوار کو بعد نماز ظہر مسجد الہٰی چادرگھاٹ میں ادا کی جائے گی اور تدفین مسجد سے متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں 6 فرزندان ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 8096206008 ، 6302243763 پر ربط کریں۔