انتقال

   

حیدرآباد ۔ جناب محمد لائق علی ولد جناب محمد یعقوب علی کا بروز جمعہ 26 مارچ 2021 کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد فردوس وجئے نگر کالونی میں ادا کی گئی۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 6302000249 یا 9885707012 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب محمد عبدالغفار قریشی ولد جناب محمد عبدالرحمن قریشی ریٹائرڈ اسٹار سکل آفیسر میڈیکل اینڈ ہیلت ڈپارٹمنٹ کا بعمر 80 سال 28 مارچ 2021 کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد پلٹن بازار گھاٹ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان قطب شاہی بازار گھاٹ میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9177227050 پر ربط کریں۔
٭٭ محترمہ سیدہ ہاجرہ فہیم زوجہ قاضی احمد معین الدین مرحوم ( سابق صدر قاضی اورنگ آباد شریف ) کا مختصر سی علالت کے بعد بروز ہفتہ 27 مارچ کو قریب بارہ بجے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد حضرت شجاع الدین ؒ عیدی بازار میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی اور تدفین مقبرہ شاہ قیام الدین ؒ چھاونی ناد علی بیگ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں تین صاحبزادے اور چار صاحبزادیاں شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم بروز پیر 29 مارچ کو بعد نماز عصر بارگاہ حضرت تاج القراء عیدی بازار میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9032662336 پر ربط کریں ۔۔