انتقال

   

گلبرگہ ـ:سابق قائد گلبرگہ سید جیلانی صاحب سید بارے کے فرزند علاقہ حیدر آباد کرناٹک کے ممتاز تاجر پارچہ مالک عمران سلک شو روم گلبرگہ، جناب سید اکبر سید بار ے کا آج مختصر سی علالت کے بعد بعمر 71سال انتقال ہوگیا ۔ نہایت نیک مسلمان جناب سید اکبر سید بارے کے پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان سید عمران سید بارے اور سید فرقان سید بارے کے علاوہ دو صاحب زادیاں ہیں ۔ آج بعد نماز عصر مسجد خونی الاوہ گلبرگہ میں مرحوم کی نماز جنازہ ادا کی گئی ۔ ممتاز تاجر و ماہر تعلیم جانب سید عبدالمقیم سید بارے نے نماز جنازہ کی امامت کی اور مرحوم کے لئے دعا ء مغفرت کے ساتھ ساتھ پسماندگان کو صبر جمیل عطا ہونے کی دعا کی۔ بعد ازاںمرحوم کی تدفین ان کے آبائی قبرستان سید میراں شاہ صاحب نزد سنجیو نگر عقب نہرو گنج ، گلبرگہ میں عمل میںلائی گئی ۔ نماز جنازہ ، جلوس جنازہ اور تدفین کے موقع پر رشتہ داران ،احباب و خیر خوہان کی کثیر تعداد شریک تھی ۔

انتقال
نارائن پیٹ ۔ جناب عارف پاشاہ سابق ڈگری لکچرر سوریا لکشمی ڈگری کالج نارائن پیٹ و موظف اسسٹنٹ پروفیسر و ماہر معاشیات کا کل شب مختصر سی علالت کے بعد حیدرآباد میں انتقال ہوگیا ۔ آج بعد نماز ظہر مرحوم کے آبائی وطن موضع پیبر ، میں ادا کی گئی اور آبائی قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں دو بیواؤں کے علاوہ ایک لڑکا اور دو لڑکیاں شامل ہیں۔ جناب عارف پاشاہ کو نارائن پیٹ ڈگری کالج کے اساتذہ پرنسپل اور سابق پرنسپال و اساتذہ نے ان کے انتقال پر ملال پر اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ تفصیلات کیلئے سیل نمبر 9441903340 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔