انتقال

   

حیدرآباد :۔ چنچل گوڑہ کی ہر دلعزیز شخصیت ڈاکٹر سید حسین ظہیر فرزند حضرت سید دلاور مرحوم کا شام 29 مارچ ، 68 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد رضی میاں قبلہ چنچل گوڑہ میں حضرت پیر و مرشد سید ابوالعائز سید زین العابدین کی امامت میں ادا کی گئی اور تدفین شہیدوں کا حظیرہ دائرہ بندگی میاں حضرت سید راج محمد ؒ چنچل گوڑہ میں عمل میں آئی ۔ مرحوم ، حضرت سید منجو قمر ید اللہی مرحوم کے داماد تھے ۔ پسماندگان میں فرزند سید محمد مہدی میاں صاحب اور دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9010271651 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب محمد سراج الدین ولد جناب محمد تقی الدین موظف فاریسٹ آفیسر رکن جماعت اسلامی سکریٹری الخیر سوسائٹی صابر نگر کاروان کا مختصر علالت کے بعد 31 مارچ دو بجے شب انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد ظہر جامع مسجد مراد نگر ( چھوٹی مسجد قطب شاہی ) میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان پیارو میاں مصری گنج میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9908742020 ۔ 9441780306 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ الحاجہ سردار بی صاحبہ زوجہ محمد مشائخ قادری کا انتقال 29 مارچ بروز پیر کو ہوا تدفین 30 مارچ کو عبداللہ بن علی تکیہ قبرستان غازی بنڈہ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم یکم اپریل بروز جمعرات بعد نماز عصر مسجد آم والی قاضی پورہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9866567097پر ربط کریں۔

٭٭ جناب محمد ضمیر الدین ولد جناب محمد عبدالرزاق مرحوم کا بعمر 93 سال ساکن راحت نگر عنبر پیٹ کا بروز چہارشنبہ 31 مارچ کی صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد محمدیہ عنبر پیٹ میں بعد نماز عصر ادا کی گئی ۔ تدفین مسجد محمدیہ کے احاطہ بڑا قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم جمعہ 2 اپریل کو بعد نماز عصر مسجد دینی راحت نگر عنبر پیٹ میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں ایک دختر شامل ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9912864923 ۔ 9908650106 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ معروف شاعر و ادیب جناب مومن خاں شوق کی اہلیہ محترمہ سردار النساء ساکن معظم پورہ ملے پلی کا چہارشنبہ 31 مارچ کی صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد معظم پورہ ملے پلی میں بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین قبرستان بازار گھاٹ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم جمعہ 2 اپریل کو جامع مسجد معظم پورہ ملے پلی میں بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ پسماندگان میں تین فرزندان اور چار دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9030691646 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ سابق پرنسپل انوارالعلوم کالج ڈاکٹر محترمہ صفیہ انکلیوی کا 30 مارچ کی صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد غوثیہ پروین ٹولی چوکی سات گنبد روڈ میں بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین مسجد سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم جمعرات یکم اپریل کو بعد نماز عصر مسجد ہذا میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں ایک فرزند ڈاکٹر جاوید اختر صدر شعبہ ریڈیالوجی شاداں میڈیکل کالج اور ایک دختر شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 9246501851 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ الحاج محمد فاروق احمد خان ولد جناب محمد قدرت اللہ خان کا بعمر 75 سال بروز منگل 30 مارچ 2021 کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر جامع مسجد دیوان دیوڑھی میں ادا کی گئی اور تدفین درگاہ حضرت سدی بابا صدیق گلشن میں عمل میں آئی۔ زیارت مسجد محمد، درگاہ حضرت سدی بابا میں بروز جمعرات یکم اپریل کو بعد نماز عصر مقرر ہے۔ پسماندگان میں چار فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 9700378661 یا 9912857297 پر ربط کریں۔

٭٭ الحاج محمد عبدالرشید ایڈوکیٹ ولد جناب محمد عبدالخالق مرحوم موظف چیف منیجر ایس بی ایچ ساکن آصف نگر کا 31 مارچ 2021 کی شام بعمر 85 سال مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ یکم اپریل کو بعد نماز ظہر مسجد فردوس ، آصف نگر میں ادا کی جائے گی۔ تدفین شانتی نگر قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں دو فرزندان اور دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9701969919 یا 9542708786 پر ربط کریں۔

ریاض میں انتقال
حیدرآباد :۔ محترمہ عزیز النساء کیشور سلطانہ بنت جناب سید عبدالرشید جعفری اہلیہ جناب سید افتخار علی علوی ساکن شاہ علی بنڈہ کا ریاض سعودی عرب میں 29 مارچ کو مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ پسماندگان میں تین لڑکیاں اور ایک لڑکا ملازم سعودی فرینسس بینک شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے 9394022436 ۔ 9032439208 پر ربط کریں ۔۔

سنی مرکز میں اجتماع
حیدرآباد :۔ تحریک اسلامی کے زیر اہتمام اجتماع یکم اپریل بعد نماز عشاء 9 تا 11 بجے شب سنی مرکز مسجد گل بانو نامپلی میں منعقد ہوگا ۔ مولانا مفتی محمد آصف بلال قادری ’ فضائل توبہ ‘ پر خطاب کریں گے ۔۔