انتقال

   


حیدرآباد :۔ محترمہ صغریٰ بیگم زوجہ جناب احمد بن سالم مرحوم ( عرف علی بھائی ) کا آج صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر مسجد بگل کنٹہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان روبرو مسجد گل بانو نامپلی میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم کل منگل کو بعد نماز عصر مسجد بگل کنٹہ میں مقرر ہے ۔ مرحومہ ، جناب علی الگتمی کی بڑی ہمشیرہ اور محمد ایوب خاں ( کانگریس ) کی خوشدامن تھیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849133405 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ حبیب النساء شرفی اہلیہ محمد نظام الدین صوفی چشتی شرفی کا 3 اپریل کو بعد عشاء انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد حکیم میر وزیر علی میں بعد فجر ادا کی گئی ۔ فاتحہ سیوم 6 اپریل کو بعد عصر مسجد ہذا میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 8179685054 ۔ 9618422020 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد رضی الدین ولد جناب محمد غوث محی الدین مرحوم جی ایم ٹیلر یاقوت پورہ ریلوے اسٹیشن کا 2 اپریل کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد بغدادیہ نزد دبیر پورہ ریلوے اسٹیشن میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد یسین جنگ دبیر پورہ کے قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9963883242 ۔ 7416984249 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب عبدالحمید (خالد) بزنسمین ولد جناب عبدالواحد مرحوم ساکن شاہ گنج کا آج دوپہر حرکت قلب بند ہوجانے سے بہ عمر 62 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد عشاء مسجد یکخانہ چھاؤنی ناد علی بیگ میں ادا کی گئی اور متصل قبرستان سلطان دائرہ میں تدفین عمل میں آئی۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ چار دختران اور ایک فرزند شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے 9346965558 پر ربط کریں۔