انتقال

   

حیدرآباد :۔ حافظ و قاری محمد حسین مرحوم سابقہ امام و خطیب مسجد قوت اسلام بیگم بازار اور صدر مدرس حفاظ اسلام مکہ مسجد کی اہلیہ کا آج بعمر اسی سال صبح انتقال ہوگیا ۔ پسماندگان میں چار فرزندان اور دو دختران شامل ہیں ۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب مسجد صدیق اکبر عیدی بازار میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ قادری چمن میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9603462460 ۔ 6300238915 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب حبیب حامد ولد جناب حبیب عمر مرحوم کا آج بعد عشاء انتقال ہوگیا۔ کل بروز ہفتہ بعد نماز ظہر مسجد عبداللہ شاہ صاحب شاہ علی بنڈہ میں نماز جنازہ مقرر ہے۔ تدفین قبرستان بودے علی شاہ عثمان پورہ میں عمل میں آئے گی۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار بعد نماز عصر مسجد عبداللہ شاہ صاحب ، شاہ علی بنڈہ میں مقرر ہے مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8179217219 یا 9246101912 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب شریف خاں ولد جناب غوث خاں مرحوم کا 8 اپریل جمعرات کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ درگاہ حضرت حسین شاہ ولیؒ مسجد حسینی میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی ۔ فاتحہ سیوم بروز ہفتہ 10 اپریل بعد نماز عصر درگاہ حسین شاہ ولیؒ مسجد حسینی ٹولی چوکی شیخ پیٹ حکیم پیٹ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8555980531 ۔ 9502595990 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب حمید اللہ قادری ( عارف ) ولد جناب احمد اللہ قادری مرحوم ریٹائرڈ نائب تحصیلدار ساکن وجئے نگر کالونی کا کل شب بعمر 76 سال انتقال ہوگیا ۔ تدفین آبائی قبرستان میدک میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں تین فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9985431431 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید ہاشم رضوی ولد جناب سید جعفر رضوی ساکن مافیر سبز نانل نگر مہدی پٹنم کا انتقال ہوگیا ۔ مجلس بروز اتوار 11 اپریل کو دربار حسین میں 4-30 بجے دن مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7893618580 ۔ 9052670704 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد رشید خاں انسپکٹر آف پولیس سابقہ ایم ٹی او انسپکٹر ہیڈ کوارٹر ولد جناب محمد شمشیر خاں مرحوم مشہور فٹبال پلیر سٹی پولیس و افغان پولیس کا بعمر 76 سال آج فجر میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد عالم علی خاں پیٹلہ برج میں ادا کی گئی اور تدفین بڑے قبرستان بارکس میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان ایک دختر شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار 11 اپریل کو بعد نماز عصر مسجد عالم علی خاں پیٹلہ برج مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9502899161 ۔ 8555058771 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب احمد عبدالرشید ( عرف جاوید ) ولد جناب عبدالطیف مرحوم سابق کمپاونڈر نظامیہ طبی دواخانہ چارمینار ساکن مغل پورہ کا بعمر 76 سال 9 اپریل بروز جمعہ 3 بجے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد علاء الدین خاں مغل پورہ میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی اور تدفین مصری گنج دلہن بی چراغ علی کے نل کے روبرو عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار 11 اپریل بعد نماز عصر مسجد علاء الدین خاں میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9160208477 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ سیدہ صادقہ سلطانہ ( ریٹائرڈ اسکول ٹیچر سٹی ہائی اسکول لاڈ بازار ، و کاچی گوڑہ جونیر کالج ، کاچی گوڑہ ) زوجہ جناب محمد کلیم اللہ مہاجر ( ریٹائرڈ چیف منیجر ایس بی آئی ) ساکن برکت پورہ کا مختصر سی علالت کے بعد 8 اپریل بروز جمعرات کو خانگی ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد ٹینک بینڈ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان روضہ الاصفیاء میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں شوہر کے علاوہ ایک فرزند اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7661984796 ۔ 7893637752 پر ربط کریں ۔۔