انتقال

   

حیدرآباد :۔ جناب محمد عبدالرحمن ولد جناب محمد عبدالغنی کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 14 اپریل بروز چہارشنبہ کو بعد نماز ظہر افضل ساگر مسجد میں ادا کی گئی اور تدفین چنچل گوڑہ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک دختر اور دو فرزندان شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9603170020 ۔ 9391128498 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب عثمان بن محمود الکثیری عرف اقبال ولد جناب معلم محمود بن عبید الکثیری (کفن کی دوکان ) ساکن یاقوت پورہ دروازہ کا 13 اپریل کی شب دیر گئے طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ وہ کافی عرصہ تک جدہ میں بھی مقیم تھے ۔ نماز جنازہ 14 اپریل چہارشنبہ کو بعد نماز ظہر مسجد منور جنگ یاقوت پورہ دروازہ میں ادا کی گئی اور تدفین بڑا قبرستان بارکس میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885401525 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب محمد عثمان ولد جناب محمد جہانگیر مرحوم کا بعمر 89 سال موظف اسٹاک ویلفیر عثمانیہ جنرل ہاسپٹل کا علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد محمدیہ ٹی وی ٹاور میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات بعد نماز عصر مسجد محمدیہ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کیلئے 9247565565 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ ڈاکٹر فاطمہ رحمت زوجہ جناب میر رحمت علی اسسٹنٹ کمشنر ایم بی ایچ کا بروز ہفتہ 10 اپریل کی شب انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد چوک میں بعد فجر ادا کی گئی اور تدفین بارکس قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9398679297 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ حبیب حسن بن حسین بن حسن العیدروس المعروف حبیب طارق کا 13 اپریل،بروز منگل صبح کی ابتدائی ساعتوں میں مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر(1 بجے) مسجد عمر فاروق (ایرہ کنٹہ) بارکس میں ادا کی گئی اور تدفین بڑے قبرستان بارکس میں عمل میں آئی۔فاتحہ سہ یوم 15 اپریل بروز جمعرات بعد نماز عصر (4 بجے) مسجد عمر فاروق ؓ ایرہ کنٹہ، بارکس میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 8 فرزندان و 9 دختران موجود ہیں ۔ مرحوم، حبیب مصطفی بن حسن العیدروس امام و موذن مسجد عمر فاروق (فاروق نگر، جمال بنڈہ) کے والد اور حبیب عمر بن عبداللہ العطاس المعروف حبیب فاروق العطاس کے خسر تھے۔ مزید تفصیلات کے لئے 9885828404، 9700721290 پر ربط کریں۔

٭٭ محترمہ سیدہ کنیز فاطمہ زوجہ جناب سید حامد علی ناظم مدرسہ دینی درسگاہ آصفیہ واحد کالونی کا 13اپریل بروز منگل انتقال ہوگیا۔ نمازجنازہ بعد نماز عصر مسجد لال محمد بڑا بازار یاقوت پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد الہی قبرستان چادرگھاٹ میں عمل میں آئی۔فاتحہ سیوم بروز جمعرات15اپریل نماز عصر ( چار بجے) مسجد لال محمد بڑا بازار یاقوت پورہ میں مقرر ہے پسماندگان میں6فرزندان اور 5اختران شامل ہیں۔مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات:9391122550 ۔ 9247351396پر ربط کریں ۔

٭٭ محترمہ خواجہ بیگم بنت جناب شیخ عبدالمجید مرحوم لائن آفیسر ( وظیفہ یاب ) عنبر پیٹ زوجہ جناب اسمعیل محمد خاں مرحوم وظیفہ یاب حوالدار انڈین آرمی کا مختصر علالت کے باعث 13 اپریل علی الصبح دواخانہ میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب جامع مسجد سید احمد بادپاؒ ، فرسٹ لانسر میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان حضرت سید احمد بادپاؒ عمل میں آئی ۔ زیارت بروز جمعرات بعد نماز عصر مکان نہرو نگر مانصاحب ٹینک میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9949211714 ۔ 9581162134 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ نعت گو شاعر حضرت الحاج سید حسن امیر قادری بندہ نوازی موظف الیکٹرسٹی بورڈ کا 14 اپریل 7 بجے شام طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 15 اپریل بعد نماز ظہر مسجد شکور محمد اندرون گولی پورہ میں ادا کی جائے گی اور دائرہ میر مومن گولی پورہ میں تدفین عمل میں آئے گی ۔ مرحوم ، مولانا سید شجاعت علی سراج قادری کے حقیقی ماموں ہوتے ہیں ۔ پسماندگان میں ایک فرزند اور دو دختران شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم 17 اپریل بعد نماز عصر مسجد شکور محمد ، میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849693362 پر ربط کریں ۔۔