انتقال

   

حیدرآباد :۔ جناب محمد بدیع اللہ بیگ سابقہ سپرنٹنڈنگ انجینئر جی ایچ ایم سی ولد جناب محمد خلیل اللہ بیگ مرحوم (محکمہ آبکاری ) ورنگل کا بروز اتوار 25 اپریل کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد پنجہ گٹہ میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان پنجہ گٹہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 040-23733774 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاج شیخ علی بن زبیدی سابق صدر مسجد چوک کا 25 اپریل اتوار کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد عصر جامع مسجد بارکس میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان بارکس میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 27 اپریل کو بعد عصر جامع مسجد چوک میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2 فرزندان ، 4 دختران شامل ہیں۔ مرحوم شیخ علی زبیدی حضرت دولھے پاشاہ قبلہ مدنیؒ ( آغا پورہ ) کے داماد تھے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849471550 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ الحاج غضنفر علی خاں ولد الحاج اعظم خاں مرحوم کا بعمر 70 سال مختصر علالت کے بعد ہاسپٹل میں آج صبح 11 بجے انتقال ہوگیا ۔ تدفین آج ہی آبائی قبرستان واقع چمپا پیٹ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان حال مقیم سعودی عرب دو دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9391994179 ۔ 9700999493 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب محمد جہانگیر قریشی ولد جناب محمد جعفر قریشی مرحوم کا 24 اپریل کو بعد مغرب انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 25 اپریل اتوار کو بعد نماز ظہر مسجد حسینی یکمینار بخشی گنج کمہارواڑی مصری گنج میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان مسجد پیاروں میاں مصری گنج میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 27 اپریل کو بعد عصر مسجد حسینی یکمینار کمہارواڑی مصری گنج میں مقرر ہے ۔ مزید معلومات کے لیے 9703686936 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ کانگریس کے سینئیر لیڈر جناب محمد امیر احمد المعروف امیر علی ولد جناب ساکن گولکنڈہ کا بعمر 65 برس انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اتوار 25 اپریل کو بعد نماز مغرب مسجد کلاں گولکنڈہ میں ادا کی گئی ۔ تدفین قبرستان جمالی کنٹہ گولکنڈہ میں عمل میں آئی ۔ جناب محمد امیر احمد مرحوم کانگریس کے سینئیر لیڈرس میں شمار کئے جاتے تھے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ، پانچ دختران ایک فرزند جناب محمد وسیم شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9700584732 ۔ 8919441085 پر ربط کریں ۔ فاتحہ سیوم 27 اپریل کو بعد نماز عصر مسجد کلاں قلعہ گولکنڈہ میں مقرر ہے ۔۔

٭٭ امیر تبلیغی جماعت عادل آباد ڈسٹرکٹ کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ کل 10 بجے دن ادا کی جائے گی ۔ مرحوم ، جناب یونس اکبانی کے بڑے بھائی ہوتے ہیں ۔۔

٭٭ جناب محمد یعقوب عرف شکیل ولد جناب محمد عثمان علی مرحوم ساکن ناگا باولی یاقوت پورہ کا 25 اپریل 2021 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد کوٹلہ حسن اللہ خان میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9030959827 ۔ 9014181831 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ الحاج مرزا جبار بیگ القادری الچشتی عرف جبار پاشاہ ولد جناب مرزا داؤد بیگ ؒ کا انتقال 25 اپریل 2021 اتوار کو ہوا ۔ نماز جنازہ 26 اپریل کو جامع مسجد دیوان دیوڑھی میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان متصل ہدی اسکول شاہین نگر قریب پہاڑی شریف میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849622374 ۔ 8885808878 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب محمد جمال الدین موظف محکمہ واٹرورکس ولد جناب محمد حبیب الدین مرحوم کا مختصر علالت کے باعث آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعدنماز عصر جامع مسجد مالن بی صاحبہ المعروف ریتی کی مسجد ’ چھاونی نادعلی بیگ میں ادا کی گئی اور سلطان دائرہ قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔فاتحہ سہ یوم منگل 27اپریل بعد نماز عصر ریتی کی مسجد میں مقرر ہے ۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار فرزندان اور پانچ دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8309179744 پر ربط کریں۔

٭٭ محترمہ عرشیہ بیگم صاحبہ زوجہ جناب حبیب تیموری مرحوم کا 25 اپریل کو انتقال ہوا۔ وہ کچھ عرصے سے علیل تھیں۔ نماز جنازہ مسجد معراج کرماگوڑہ میں بعد نماز عصر ادا کی گئی اور متصل قبرستان سلطان دائرہ میں تدفین عمل میں آئی۔ پسماندگان میں ایک فرزند اور چار دختران شامل ہیں۔ دیگر تفصیل کیلئے 7995217047 پر ربط کریں

٭٭ الحاجہ رقیہ بیگم عرف شاہین بیگم زوجہ الحاج میر زاہد علی مرحوم کا انتقال 25 اپریل صبح 6-15 بجے ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد ظہر مسجد حصہ گلشن اقبال کالونی پھول باغ میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد حصہ کے قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9989662295 ۔ 7396776395 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب محمد معین الدین اسسٹنٹ گورنمنٹ پلیڈر کا 26 اپریل 2021 کو 5-30 بجے شام انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 27 اپریل کو 10 بجے مسجد زیت اللہ شاہ مولا علی میں ادا کی جائے گی ۔ پسماندگان میں والدین کے علاوہ بھائی ، بہنیں ، اہلیہ ، ایک فرزند اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مرحوم ، جناب محمد حبیب الدین ایڈوکیٹ کے بڑے بھائی ہوتے ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885786483 پر ربط کریں ۔۔

جدہ میں انتقال
حیدرآباد :۔ جناب سید رحیم حسین ساکن معین باغ عیدی بازار حال مقیم مکہ مکرمہ کا جمعہ 23 اپریل کو کنگ فہد ہاسپٹل جدہ میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اور تدفین وہیں عمل میں آئی ۔ غائبانہ نماز جنازہ اتوار 25 اپریل کو بعد نماز مغرب مسجد ابوبکر ؓ ، معین باغ میں ادا کی گئی ۔ مرحوم ، جناب سید قائم حسین مرحوم کے فرزند اور جناب سید رشید حسین الیکٹریشن راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ حیدرآباد کے بڑے بھائی تھے ۔ فاتحہ سیوم 27 اپریل کو بعد نماز عصر مسجد مالن بی صاحبہ معین باغ عیدی بازار میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 6 دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9848502921 پر ربط کریں ۔۔

دعائے صحت کی اپیل
حیدرآباد :۔ شاعر جناب سید ابوالحسن ہاشمی تمنا بیابانی ساکن فاروق نگر وٹے پلی فلک نما ان دنوں علیل اور گاندھی ہاسپٹل میں زیر علاج ہیں۔ ان کے فرزندان نے دعا کی اپیل کی ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے ان کے فرزند جناب سید زبیر ہاشمی سے 9700304094 پر ربط کریں ۔۔