انتقال

   

حیدرآباد :۔ جناب حمید اللہ خاں کرسپانڈنٹ منیس ہائی اسکول اندرا نگر ، تاڑبن ولد جناب وحید اللہ خاں مرحوم ساکن تاڑبن عاشور خانہ کا بہ عمر 56 برس انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ عیدگاہ میر عالم میں ادا کی گئی اور تدفین بھی وہیں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند احسن اللہ خاں (وجاہت ) اور دو دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9030215355 ۔ 7989396525 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب احمد یوسف علی ریٹائرڈ سپرنٹنڈنٹ میڈیکل اینڈ ہیلت ڈپارٹمنٹ ولد جناب احمد محبوب علی مرحوم کا منگل 11 مئی کو انتقال ہوگیا ۔ وہ 73 برس کے تھے ۔ نماز جنازہ مسجد صدیق اکبر ؓ ، عیدی بازار میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی ۔ تدفین قبرستان نزد بند ناکہ عیدی بازار میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم جمعرات 13 مئی کو بعد نماز عصر مسجد صدیق اکبر ؓ ، عیدی بازار میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9553505044 ۔ 9949668655 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب علی بن عمر بن صدیق المعروف علی پہلوان خلیفہ اکھاڑہ استاد مولا بخش کا انتقال 11 مئی بروز منگل صبح فجر میں ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد دعوت اسلام منگل میں نماز ظہر میں ادا کی گئی ۔ تدفین منگل ہاٹ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ تفصیلات کے لیے 9347039192 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب میر اعجاز علی ہاشمی ولد جناب اقبال علی ہاشمی ساکن کوٹلہ عالیجاہ کا بروز منگل بعد نماز ظہر انتقال ہوگیا ۔ ان کی عمر 64 سال تھی ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد ابراہیم خلیل اللہ کوٹلہ عالیجاہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان چپل بازار میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں تین فرزندان اور ایک دختر اور بیوہ شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9346725650 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ معروف و ممتاز شاعرہ محترمہ سیدہ اسریٰ منظور کا 10 مئی کی رات انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 11 مئی کو بعد نماز فجر مسجد فردوس ، قاضی پورہ میں ادا کی گئی ۔ تدفین دائرہ سلطان چنچل گوڑہ کے قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں شوہر جناب منظور احمد خاں و چھوٹے بھائی جناب سید ظہیر الدین حال مقیم سعودی عرب شامل ہیں ۔ مرحومہ ، روزنامہ راشٹریہ سہارا سے طویل عرصہ تک وابستہ رہیں ۔ وہ ، محفل خواتین حیدرآباد رکن و معتمد نشر و اشاعت کی حیثیت سے کام کیں ۔ تفصیلات کیلئے 9985078461 ۔ 9581598919 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب خواجہ جعفر حسین مرحوم کی اہلیہ سیدہ حفیظہ سلطانہ عرف طاہرہ کا پیر 10 مئی کی شام انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز فجر مسجد حضرت بخاری شاہ ؒ سعید آباد میں ادا کی گئی اور تدفین سلطان دائرہ چنچل گوڑہ میں عمل میں آئی ۔ مرحومہ ، استاد الشعراء جناب سید مسرور عابدی شرفی المعروف سید فصیح اللہ پاشاہ اور سینئیر قائد کانگریس مسٹر سید مجتبیٰ عابدی صدر نشین اردو کونسل کی حقیقی ہمشیرہ تھیں ۔ تفصیلات کیلئے 9160109771 ۔ 9014752144 پر ربط کریں ۔۔

پروفیسر رادھیا شیام شرما کا دیہانت
حیدرآباد۔ پروفیسر رادھے شیام شرما سابق ہیڈ انگلش ڈپارٹمنٹ عثمانیہ یونیورسٹی و سابق ڈین ہیومانٹیز عثمانیہ یونیورسٹی کا کل 10 مئی کو دیہانت ہوگیا ۔ ان کی عمر 82 سال تھی ۔ آسام کے شہر تنسوکیہ میں پیدا ہوئے پروفیسر شرما نے گوہاٹی یونیورسٹکی سے 1962 میں گریجویشن کیا تھا ۔ حکومت ہند کی خصوصی گنجائش سے استفادہ کرتے ہوئے پروفیسر شرما نے انگریزی ادب میں عثمانیہ یونیورسٹی سے پوسٹ گریجویشن کی ڈگری حاصل کی تھی اور انہوں نے ولیم شیکسپئیر گولڈ میڈل بھی 1965 میں حاصل کیا تھا ۔ انہوں نے 1965 میں یونیورسٹی میں لیکچرر کی حیثیت سے خدمات کا آغاز کیا تھا اور ینگ لیکچررس اسوسی ایشن کی بنیاد ڈالی تھی ۔ انہوں نے شیکسپئیر کے مطالعات پر دوسری ماسٹرس ڈگری حاصل کی ۔ بعد ازاں انہوں نے ڈی ایچ لارنس پر عثمانیہ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی بھی کرلیا تھا ۔ انہیں 1973 میں برٹش کونسل کی اسکالرشپ بھی حاصل ہوئی تھی اور بعد میںامریکی کونسل کی اسکالرشپ بھی فل برائیٹ پروگرام کے تحت حاصل ہوئی تھی ۔ انہوں نے کئی امریکی جامعات اور میکسیکو میں بھی کئی لیکچرس دئے تھے ۔ انہوں نے سابقہ امریکن اسٹڈیز ریسرچ سنٹر کی تنظیم جدید میں اہم رول ادا کیا تھا جو معاشی بحران سے گذر رہی تھی ۔ برٹش ‘ انگریزی اور امریکی ادب میں نمایاں خدمات انجام دینے کے علاوہ انہوں نے ہندی شاعری میں بھی نام کمایا تھا ۔ عثمانیہ یونیورسٹی انگلش ڈپارٹمنٹ کے قابل قدر ماہرین میں شمار کئے جانے والے پروفیسر شرما کی کمی اسکالرس اور طلبا کو ضرور محسوس ہوگی ۔