انتقال

   

حیدرآباد :۔ جناب خواجہ حمید الدین وظیفہ یاب ملازم ای ایس آئی ولد جناب خواجہ صمصام الدین مرحوم کا انتقال ہوگیا ۔ منگل 18 مئی کو 8 بجے نماز جنازہ مسجد دارالعرفان لال ٹیکری میں ادا کی گئی اور تدفین درگاہ نور الدین شاہ ؒ کے احاطہ میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 040-23323776 ۔ 7416674722 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد معظم علی ولد جناب محمد محبوب علی مرحوم کا انتقال 16 مئی کو 10-30 بجے دن ہوا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر ٹیک کی مسجد میں ادا کی گئی ۔ تدفین یوسفینؒ درگاہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ پانچ فرزندان 3 دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9581198000 ۔ 9705723633 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید ابوالحسن ہاشمی بیابانی تمنا ولد جناب سید فیض الحسن ہاشمی قادری مرحوم سابق معتمد عمومی مسجد کمیٹی جامع مسجد محمدیہ فاطمہ نگر کا 18 مئی منگل کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر جامع مسجد محمدیہ میں ادا کی گئی اور تدفین درگاہ گنٹال شاہ بابا وٹے پلی میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8639051419 ۔ 9700304094 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب عبدالرحیم خاں ولد عبدالحمید خان مرحوم ریٹائرڈ پے اینڈ اکاونٹ آفیسر کا مختصر سی علالت کے بعد 15 مئی کو رات 10 بجے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز فجر مسجد کلیمیہ میں ادا کی گئی اور تدفین بودے علی شاہ کی کھڑکی میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9618725431 ۔ 9246212649 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید علی ابو طالب ولد جناب سید ادریس ابوطالب مرحوم کا انتقال ہوگیا ۔ 17 مئی بعد نماز ظہر احاطہ درگاہ سردار بیگ صاحب ؒ ، آغا پورہ میں تدفین عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9247350164 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید مجاہد الدین امتیاز ولد جناب سید حسن الدین عثمانی مرحوم کا آج 18 مئی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد مصطفی نزد ویسٹ رکشاپورم میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان سلطان دائرہ چھاونی ناد علی بیگ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم جمعرات 20 مئی کو مسجد مصطفی رکشا پورم میں بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9989673864 پر ربط کریں ۔۔