انتقال

   

حیدرآباد :۔ محل حضرت سید شاہ عارف اللہ حسینی قادری مرحوم ( درگاہ شریف بالا پور ) محترمہ سید ناہیدہ سلطانہ کا مختصر سی علالت کے بعد آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر احاطہ درگاہ شریف بالاپور میں ادا کی گئی اور وہیں تدفین عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم اتوار 23 مئی کو بعد نماز عصر احاطہ درگاہ شریف بالا پور میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں دو صاحبزادے سید شاہ امام علی قادری عرفان پاشاہ ‘ سید شاہ ذین العابدین قادری رضوان پاشاہ اور تین صاحبزادیاں شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے فون 9885093523 پر ربط کریں ۔
٭٭ یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ دی جاتی ہے کہ جناب ڈاکٹر ایم اے رشید ولد جناب محمد ابوالحسن مرحوم موظف آڈٹ آفیسر اے جی آفس و سابق سکریٹری / ڈائرکٹر متحدہ آندھرا پردیش اردو اکیڈیمی و سینئیر ایڈوکیٹ و شاعر ساکن مغل پورہ کا 20 مئی 2021 کو بعمر 92 سال حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 21 مئی کو 11 بجے دن اعظم پورہ قبرستان متصل مسلم میٹرنٹی ہاسپٹل میں ادا کی گئی اور اسی قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں چار فرزندان مسرس محمد عبدالوحید ( مسقط ) ، ڈاکٹر پروفیسر ہارون رشید پروفیسر فارنسک میڈیسن ، ہمایوں رشید اور انیس الرشید شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9866540163 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ جیلانی بیگم زوجہ جناب غلام مجتبیٰ قادری ریٹائرڈ اے سی پی مرحوم ساکن مغل پورہ کا مختصر علالت کے باعث کل شام انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ 21 مئی کو مسجد حضرت امر اللہ شاہ مغل پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان احاطہ قادری چمن میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 23 مئی اتوار کو مسجد محمد بیگم ، مغل پورہ میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں پانچ فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885178692 پر ربط کریں ۔ مرحومہ ، حیدرآباد کے نامور گلوکار احتشام قادری کی والدہ ہوتی ہیں ۔۔
٭٭ جناب محمد حامد حسین ولد جناب محمد احمد حسین مرحوم موظف ٹیکنیکل آفیسر کا بعمر 68 سال 19 مئی کو انتقال ہوگیا ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان شامل ہیں ۔ مرحوم ، جناب محمد محمود حسین ڈپٹی ایگزیکٹیو انجینئر پی ایچ اینڈ ایم ای ڈیپارٹمنٹ کے چھوٹے بھائی ہوتے ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885713415 ۔ 9505668942 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب مبارک بن غالب ولد جناب غالب بن مبارک مرحوم کا بعمر 82 سال طویل علالت کے بعد 20 مئی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 21 مئی کو بعد نماز فجر مسجد محی الدین مستعد پورہ میں ادا کی گئی اور متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں چار فرزندان اور تین دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9346490390 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب منشی عبدالعزیز سینئیر کانگریس لیڈر کا 21 مئی 2021 کو انتقال ہوگیا ۔ مرحوم 1978 تا 83 کے درمیان نڈاڈولہ کے رکن اسمبلی اور وزیر جنگلات بھی تھے ۔ ان کے دور صدر پی سی سی I کے وقت انہوں نے کئی نئے چہروں کو کانگریس میں متعارف کروایا تھا ۔ تفصیلات کے لیے فون نمبر 8142961443 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد غازی وظیفہ یاب محکمہ پولیس ولد جناب محمد غوث الدین مرحوم کا انتقال 19 مئی بروز چہارشنبہ صبح 7 بجے مختصر سی علالت کے بعد 70 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد شاہ میر حویلی منجلی بیگم میں اسی دن بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین آبائی قبرستان ، کرشنا ریڈی پیٹ پٹن چیرو میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9390354291 ۔ 8886776174 پر ربط کریں ۔۔
چنور : چنور شہر کے متوطن جو حیدرآباد میں مقیم ہے چند سالوں سے چنور کی مشہور شخصیت شاعر اسلام سید احمد حسین مرحوم کے صاحبزادی ام سلمہ بانو کا آج صبح انتقال ہوگیا ۔ عمر 75سال تھی ۔ نماز جنازہ حضرت سید ابراہیم جسٹس قادری نے پڑھائی ۔ قادری چمن سے متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 2 لڑکیاں اور 6 لڑکے شامل ہیں ۔ تفصیلات کیلئے 7993888298 ، 9963303083 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔