انتقال

   

حیدرآباد : پروفیسر انوارالعلوم کالج سید فضل مہدی کا حرکت قلب بند ہونے سے 4 جون کو انتقال ہوگیا۔ میت مرحوم کے مکان سن سٹی سے اٹھائی گئی۔ نماز جنازہ مولانا محمد علمدار حسین نے پڑھائی۔ تدفین دائرہ میرمؤمن سلطان شاہی میں عمل میں آئی۔ مرحوم ذاکر اہلبیت پروفیسر سید مہدی علی کے فرزند اور مولانا نقی مہدی کے برادر تھے۔ انوارالعلوم کالج کے ریڈران کیمسٹری، صدر امام زمانہ ایجوکیشن سوسائٹی صدر کوہ امام ضامن تعلیمی وقف ممبر امام زمانہ مشن صدرنشین مہدی نواز جنگ طبی امداد ٹرسٹ برائے خواتین و اطفال کے علاوہ اعزازی طبی سوشل ورکر تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دختر (حال مقیم کینیڈا) و فرزند سید محسن مہدی شامل ہیں۔ مجلس زیارت 6 جون اتوار کو 9 بجے صبح بارگاہ شبیر زہرا نگر منڈی میرعالم میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9959929509 پر ربط کریں۔
00 جناب شیخ شہاب الدین عرف خواجہ پاشاہ ولد جناب شیخ محبوب کا آج صبح ایک حادثہ میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اتوار کو بعد نماز فجر مسجد غوثیہ گلشن مغل نگر رنگ روڈ میں مقرر ہے۔ تدفین آبائی موضع مادھاوارم تعلقہ گجویل سدی پیٹ میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9346214677 اور 9063011004 پر ربط کریں۔