انتقال

   

ورنگل ۔مدرسہ عربیہ انوار العلوم چھوٹی مسجد صوبیداری ہنمکنڈہ میں 18سال سے خدمات انجام دینے والے حافظ محمد یونس انواری کا مختصر علالت کے بعد بعمر 52سال انتقال ہوگیا ۔نماز جنازہ صبح 11-30بجے مکہ مسجد مٹھواڑہ میں ادا کی گئی اور تدفین ملگ روڈ قبرستان میں عمل میں لائی گئی ۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین دختران اور ایک فرزندشامل ہیں۔مدرسہ عربیہ انوار العلوم کے سکریٹری محمد جلیل خان ،نائب صدر محمد کلیم خان ،صدر مدرس حافظ شیخ خواجہ سعید اور ان کے شاگردوں نے ان کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ۔مزید تفصیلات کے لئے سیل نمبرات 9866501029/ 9849225788پر ربط پیدا کرسکتے ہیں ۔

انتقال
سنگاریڈی ۔جناب محمد نظیرخاں پرنسپل اقلیتی اقامتی بوائز جونئیر کالج سنگا ریڈی کے والد محترم جناب محمد احمدخاں فرزند محمد حسن خاں مرحوم کا مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا نماز جنازہ اج بعد نماز ظہر مسجد دیندار خاں سنگا ریڈی میں ادا کی گئی اور بڑے قبرستان میں تدفین عمل میں آئی پسماندگان میں تین فرزندان و پانچ دختران موجود ہیں، 26 رمضان کو مرحوم کی اہلیہ محترمہ کا بھی انتقال پر ملال ہو چکاہے 10 جون بروز جمعرات بوقت بعد نماز عصر مسجد دیندار خاں سنگا ریڈی میں فاتحہ سیوم مقرر ہے مزید تفصیلات کے لئے پرنسپل محمد نظیر خاں سے سل فون نمبر 9502011126 پر ربط پیدا کیا جا سکتا ہے۔