انتقال

   

حیدرآباد :۔ جناب سید اطہر علی نقوی ولد جناب سید غضنفر علی نقوی مرحوم کا بعمر 77 سال ، ساکن احمد کالونی یاقوت پورہ کا 7 جون 2021 بروز پیر انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ کے بعد چلکل گوڑہ سکندرآباد قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9966738254 ۔ 9703012295 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب شیخ خلیل ولد جناب شیخ حسین اجمیری مرحوم ایکس سرویس مین انڈین آرمی کا 8 جون کو بعد ظہر انتقال ہوگیا ۔ تدفین اسی دن درگاہ حضرت احمد بادپاؒ ، فرسٹ لانسر قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9700157150 ۔ 9052573065 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ حضرت محمد نور اللہ شاہ چشتی مرزائی قلندری کا طویل علالت کے بعد 9 جون کو انتقال ہوگیا ۔ 11 بجے دن جنازہ حضرت نور اللہ چشتی کی خانقاہ بنہٹی تعلقہ جمکھنڈی ضلع بیجاپور لے جائی گئی بعد عشاء نماز جنازہ اور تدفین عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 4 لڑکے اور 4 لڑکیاں شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم 10 جون جمعرات بعد عصر خانقاہ بہنٹی میں ہی مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9348844089 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب محمد مشتاق علی ولد جناب محمد حامد علی مرحوم ساکن کاچی گوڑہ کمیلہ کا بروز چہارشنبہ 9 جون کو صبح 5 بجے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ احاطہ درگاہ شریف حضرت سید شاہ جمال الدین قادری ؒ میں ادا کی گئی اور وہیں پر تدفین عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 10 جون کو بعد نماز ظہر مسجد قادری باغ عنبر پیٹ میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور دو دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9030980760 پر ربط کریں ۔۔