انتقال

   

حیدرآباد ۔ جناب میر مہدی علی زیدی ابن میر مصطفی علی زیدی مرحوم موظف چیف انجینئیر محکمہ الیکٹریسٹی کا مختصر سی علالت کے بعد خانگی ہاسپٹل مہدی پٹنم میں 8 جون کی شب انتقال ہوگیا ۔ تدفین دائرہ حضرت میر محمد مومنؒ سلطان شاہی میں عمل میں آئی ۔ نماز جنازہ مولانا ہادی علی مہدی کی اقتدا میں ادا کی گئی ۔ مجلس زیارت 11 جون 4 ساعت عصر آستانہ عسکری جامباغ مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات : 8464068157 یا 9394787632 پر ربط کریں ۔
٭٭ محترمہ رابعہ سلطانہ ریٹائرڈ اے جی آفس اہلیہ جناب محمد یعقوب اینس کا بروز چہارشنبہ بعمر 74 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد موتی خان دبیرپورہ ماتا کی کھڑکی میں 11 بجے دن ادا کی گئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ بعد نماز مسجد موتی خان دبیرپورہ میں مقرر ہے ۔ مرحومہ ڈاکٹر جی ایم عرفان ، کی والدہ ہوتی ہیں ۔ مزید معلومات کیلئے فون نمبر : 9849073033 پر ربط کریں ۔