انتقال

   

حیدرآباد۔ مشہور تاجر الحاج صابر پٹیل کے سمدھی جناب عبدالباسط عرف ممتاز خان کا 27 شوال المکرم 1442ھ بروز منگل انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد جودی کنگ کوٹھی میں بعد نماز مغرب ادا کی گئی۔ تدفین پیلی مسجد بارکس میں عمل میں آئی۔ مرحوم ، کنگ کوٹھی کی مشہور شخصیت افسر خان کے برادر تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔
٭٭ حیدرآباد۔ محترمہ ساجدہ فاطمہ زوجہ محمد عبدالرزاق ساکن کرما گوڑہ سعید آباد کا 12 جون کو رات 9 بجے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 13جون کو بعد نماز فجر مسجد معراج کرما گوڑہ میں ادا کی گئی۔ تدفین سلطان دائرہ قبرستان چنچل گوڑہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگا ن میں ایک فرزند، چار دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 6304625346 پر ربط کریں۔