انتقال

   

حیدرآباد :۔ فقیر حضرت سید حسین میراں صاحب مہدوی قبلہ ( دادا بھائی ، اہل رسول پورہ ) کا جمعہ کے روز انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 19 جون بروز ہفتہ صبح 7 بجے مسجد حضرت موسیٰ میاں اولؒ دائرہ ہستیڑہ ، نئی سڑک چنچل گوڑہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین دائرہ حضرت شاہ قاسم مجتہدہ گروہ ؒ مہدویہ مشیر آباد میں صبح 9 بجے عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9000151450 ۔ 8977901391 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد یوسف الدین حسین ولد جناب محمد حسین مرحوم موظف ملازم پراگاٹولس ساکن دودھ باولی کا بعمر 85 سال 17 جون کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد غنی اللہ شاہ میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی اور تدفین مسجد سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 19 جون کو بعد ظہر مسجد ہذا میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں تین فرزندان شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9394850637 ۔ 9885056916 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد حبیب الدین (صدیقی ) ولد جناب محمد افسر الدین کا 18 جون کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد صدیق اکبرؓ ، عیدی بازار میں ادا کی گئی اور تدفین تکیہ روشن دل بڑا بازار مسجد کمیلہ عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار 20 جون کو بعد نماز ظہر مسجد صدیق اکبرؓ ، عیدی بازار میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار دختران و فرزند شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9603128847 ۔ 7032097738 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محل جناب میر عبدالمجید حامد پاشاہ مرحوم محترمہ افضل النساء کا 16 جون چہارشنبہ کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد شطاریہ دبیر پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ درگاہ قاضی پیٹ میں عمل میں آئی ۔ مرحومہ ، سجادہ نشین قاضی پیٹ حضرت مولانا شاہ ابوالخیر غلام افضل بیابانی خسرو پاشاہ کی حقیقی پھوپھی اور غلام سرور بیابانی اور عبدالقدیر کی والدہ تھیں ۔ فاتحہ سیوم جمعہ 18 جون کو منعقد ہوئی ۔ تفصیلات 9849286555 ۔ 8074721558 پر معلوم کی جاسکتی ہیں ۔۔