انتقال

   

حیدرآباد : محترمہ طاہر النساء ریٹائرڈ سی جی ایچ ایس حیدرآباد زوجہ جناب سلیم حسن ساکن مغل پورہ کا جو کچھ عرصہ سے علیل تھے ان کا 23 جون بروز چہارشنبہ کی صبح بعمر 68 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد باب السلام مغل پورہ میں بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین قبرستان قادری چمن فلک نماں میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 25 جون بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد باب السلام مغلپورہ میں مقرر ہے۔ معلومات کیلئے8074172359 یا 8121575693 پر ربط کریں۔
٭ محترمہ حلیمہ اقبال زوجہ جناب ابراہیم خان مرحوم بنت جناب منصور بن عمر باھیال مرحوم کا 20 جون کی رات کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 21 جون کی صبح فجر میں جامع مسجد رنمست پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین روبرو جامع مسجد رنمست پورہ قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں دو فرزندان اور دو دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9396362275 یا 8096242275 پر ربط کریں۔
٭ محترمہ مظہرالنساء بیگم دختر نواب محمد جعفر علی خاں مرحوم و اہلیہ حضرت خواجہ غوث محی الدین خاں ثانی مرحوم (عرف صابر نواب) ساکن مادنا پیٹ کا 21 جون کو بعمر 77 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اسی روز بعد مغرب مسجد محمدیہ مادنا پیٹ میں ادا کی گئی اور تدفین بارگاہ حضرت غلام خواجہ غوث محی الدین شمسی مرزائی واقع احاطہ درگاہ حضرت مرزا سردار بیگ صاحبؒ آغاپورہ میں عمل میں آئی۔ مرحومہ، الحاج نواب محمد کاظم علی خاں مرحوم کی حقیقی بڑی بہن ہوتی تھیں۔ مزید تفصیلات کے لئے 8555996711 یا 9966347628 پر ربط کریں۔