انتقال

   


حیدرآباد :۔ جناب سید علیم الدین ایڈوکیٹ ولد جناب سید عظیم الدین ایڈوکیٹ مرحوم کا 25 جون کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد فصیح جنگ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان احاطہ درگاہ حضرات یوسفینؒ ، نامپلی میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم اتوار 27 جون کو بعد نماز عصر مسجد فصیح جنگ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے مرحوم کے فرزند ڈاکٹر سید ندیم الدین سے فون نمبر 9885198850 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ نظیر النساء زوجہ جناب سید محمود یمانی مرحوم ساکن پیراماونٹ کالونی ٹولی چوکی کا 24 جون بروز جمعرات بعد مغرب انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ و تدفین بروز جمعہ بعد نماز فجر درگاہ حسین شاہ ولیؒ میں ادا کی گئی ۔ فاتحہ سیوم 26 جون اتوار کو بعد نماز عصر درگاہ حسین شاہ ولی ؒ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885951052 ۔ 7207638727 پر ربط کریں ۔۔