انتقال

   

حیدرآباد ۔ 26 ۔ جولائی : ( راست ) : جناب اسماعیل بن احمد الجابری المعروف چاند پہلوان کا کل شام اچانک انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بروز اتوار 25 جولائی کو بعد ظہر مسجد وزیر النساء میں ادا کی گئی اور تدفین چنچل گوڑہ قدیم آبائی قبرستان حضرت عباد اللہ شاہ ؒ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 4 لڑکے ، 3 لڑکیاں شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم 27 جولائی کو بعد عصر مسجد وزیر النساء دبیر پورہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9700623476 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب عبدالرزاق بابو میاں ولد جناب عبدالرحمن مرحوم ساکن فتح دروازہ کا آج بعمر 70 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد عبداللہ شاہ صاحب مصری گنج میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان چراغ علی نل فتح دروازہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 27 جولائی کو بعد عصر مسجد مسکین فتح دروازہ میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 5 فرزندان 4 دختران شامل ہیں ۔ مزید معلومات کے لیے 8978615772 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ حلیمہ عبداللہ بابرکات زوجہ جناب احمد رمضان کا 26 جولائی کو بعمر 82 سال انتقال ہوگیا ۔ تدفین بارکس بڑا قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں چھ فرزندان اور تین دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8374253712 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب صالح بن علی باکوبن مرحوم کی اہلیہ محترمہ کا 26 جولائی بروز پیر انتقال ہوگیا ۔ نماز ِ جنازہ بعد نماز مغرب جامع مسجد بارکس میں ادا کی گئی اور تدفین بڑے قبرستان بارکس میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 27 جولائی بروز منگل بعد نماز ظہر جامع مسجد بارکس میں مقرر ہے ۔ مرحومہ ، مسرس بن عیفان برادران ( عبدالرحمن بن عیفان ، عبدالعزیز بن عیفان ، عبدالقادر بن عیفان ، عبدالقدیر بن عیفان ( انور ) اور عبدالرحیم بن عیفان المعروف اشرف بن عیفان ) کی ہمشیرہ تھیں۔ مزید تفصیلات کے لئے 9618092932 پر ربط

حیدرآباد ۔ 26 ۔ جولائی : ( راست ) : محترمہ زاہدہ بیگم زوجہ جناب محمد حامد قادری عرف معین پاشاہ ساکن کنگس کالونی شاستری پورم کا طویل علالت کے بعد 26 جولائی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 27 جولائی کو بعد نماز ظہر جامع مسجد کنگس کالونی شاستری پورم میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین قبرستان متصل مسجد نور ( روبرو الاوہ بی بی ) دبیر پورہ میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں دو فرزندان اور 4 دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8639481783 ۔ 9652631381 پر ربط کریں ۔۔