انتقال

   

حیدرآباد : جناب محمد خالد احمد افتخاری ولد جناب محمد احمد صاحب افتخاری مالک فائن بنگلس لاڈ بازار ساکن شاہ گنج خلوت کا آج بعمر 80 سال یشودھا ہاسپٹل میں دوران علاج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء جامع مسجد چوک میں ادا کی گئی۔ تدفین احاطہ حضرت سید افتخار علی شاہ وطنؒ چشتی چمن منگل ہاٹ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں 3 بھائی جناب محمد امیر احمد افتخاری، جناب نظیر احمد افتخاری، جناب انور احمد افتخاری کے علاوہ فرزندان محمد محبوب احمد سکریٹری چارمینار کرکٹ کلب، محمد مقبول احمد، محمد رفیق احمد، محمد بشیر احمد، محمد نذیر احمد، محمد فیاض احمد، محمد علی احمد کے علاوہ دختران شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم 15 اگسٹ بروز اتوار بعد نماز عصر جامع مسجد چوک میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9985110110 پر ربط کریں۔
٭ ٭ جناب سید محی الدین ولد مرحوم جناب سید احسان الدین کا انتقال بروز جمعہ بتاریخ 13 اگسٹ 2021 مطابق 3 محرم ہوا۔ نماز جنازہ بعد مغرب مسجد ابوبکر صدیق الحسنات میں انجام پائی۔ تدفین قبرستان الٰہی چمن چادرگھاٹ عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار بعد نماز عصر مسجد ابوبکر صدیق مقرر ہے۔ دیگر تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9985059322 ، 9966498118 پر ربط کریں ۔
٭٭ جناب سلیمان ابن صالح ( نظام آباد ) ساکن منڈی میر عالم کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد جمعہ ، جامع مسجد ، دارالشفاء میں ادا کی گئی اور تدفین بڑا قبرستان ، ناگا باولی عمل میں آئی ۔ تفصیلات کے لیے 9700721322 پر ربط کریں ۔۔
آسٹریلیا میں انتقال
حیدرآباد ۔ 13 ۔ اگست : ( راست ) : جناب سید اکرم ولد جناب سید برہان صادق ساکن دبیر پورہ نزد علی کیفے کا گذشتہ ہفتہ آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں کار حادثہ میں انتقال ہوگیا ۔ مرحوم کی غائبانہ نماز جنازہ بروز ہفتہ مسجد وزیر النساء روبرو کملی والے شاہ صاحب کی درگاہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9000097482 پر ربط کریں ۔۔