انتقال

   

مولانا سید شاہ فیض اللہ محمد محمدالحسینی کا سانحہ ارتحال
حیدرآباد۔/19 اگسٹ، ( راست ) نبیرہ حضرت سیدنا خواجہ بندہ نواز گیسو درازؒ ، مولانا سید شاہ فیض اللہ محمد محمدالحسینی چشتی قادری مشائخ ویچرانی شریف و سجادہ نشین بارگاہ نندی گاؤں وجئے واڑہ کا جمعرات 19 اگسٹ کو بعد نماز عصر حبیب نگر ریاست نگر میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ چھوٹی مسجد نندی گاؤں وجئے واڑہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین احاطہ درگاہ شریف میں عمل میں لائی جائے گی۔ پسماندگان میں 5 صاحبزادیاں شامل ہیں۔ مزید معلومات کیلئے 8001001732 ، 8801669575 پر ربط کریں۔
حیدرآباد ۔ 19 ۔ اگست : ( راست ) : جناب محمدداود علی ولد جناب محمدہدایت علی مرحوم ساکن نندی مسلائی گوڑہ کشن باغ کا 18اگست بروز چہارشنبہ کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد پیٹلہ برج لائن پولیس میں بعدنماز مغرب ادا کی گئی ۔ تدفین عثمان باغ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ 20اگست کو بعدنماز عصر مسجد پیٹلہ برج لائن پولیس میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان محمدعثمان علی اور محمدریاست علی ‘چار دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 7207572972یا 9959786481پر ربط کریں۔
حیدرآباد ۔ 19 ۔ اگست : ( راست ) : جناب محمد مظفر الدین ولد جناب محمد نور الدین ساکن محمدی لائنس کا منگل 17 اگست کو دبئی میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ 20 اگست کو جامع مسجد محمدی لائن میں ادا کی کی جائے گی اور تدفین قبرستان احاطہ درگاہ حضرت احمد بادپاؒ میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9515762365 ۔ 9700440863 پر ربط کریں ۔۔