انتقال

   

حیدرآباد۔ /21 اگسٹ، ( راست ) جناب محمد بن عمر والعماری ولد حافظ عمرو بن حسن العماری مرحوم کا طویل علالت کے بعد 18 اگسٹ 2021 بروز چہارشنبہ صبح کی اولین ساعتوں میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب مسجد ٹین پوش ریڈ ہلز میں ادا کی گئی اور تدفین اے بیاٹری لائن شانتی نگر میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات9000931717 یا 8885552082/83 پر ربط کریں۔
OoO الحاج عبدالرحیم بن احمد القرموشی (خلیل قرموشی) المعروف بہ محبی شاہ ، مولوی کامل جامعہ نظامیہ کا 19 اگسٹ بروز جمعرات کی رات دیر گئے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 20 اگسٹ بعد نماز جمعہ جامع مسجد بارکس میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ نوری شاہ (بنڈلہ گوڑہ) عمل میں آئی۔ مفکر اسلام حضرت مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ نے نماز جنازہ پڑھائی۔ مولانا مفتی عبداللہ بن احمد القرموشی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے مرحوم چھوٹے بھائی تھے۔فاتحہ سہ یوم 22 اگسٹ بروز اتوار بعد نماز عصر (4 بجے) جامع مسجد بارکس میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فرزندان سے 8142101097 ، 9701064367 پر ربط کریں۔
٭٭ الحاج محمد انوار خاں ولد محمد بازخاں مرحوم ساکن قریشی لین املی بن یاقوت پورہ کا معمولی علالت کے بعد یشودھا ہاسپٹل ملک پیٹ میں انتقال ہوگیا۔ بعد نماز جمعہ نماز جنازہ جامع مسجد املی بن قریشی لین یاقوت پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین مولا کا چھلہ املی بن یاقوت پورہ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار بعد نماز عصر جامع مسجد قریشی لین املی بن میں مقرر ہے۔ مرحوم ، جناب اعجاز علی قریشی ایڈوکیٹ کے ماموں تھے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9849484007 ، 9849233786 پر ربط کریں۔
00جناب زاہد حسین ولد جناب خواجہ حُسین مرحوم کا بعمر 65 سال موظف ملازم اے۔پی۔ڈائری ساکن پنجہ شاہ کا 20؍ اگسٹ بروز جمعہ انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد منصورخان میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان عیدگاہ قدیم مادناپیٹ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 22؍اگسٹ بروز اتوار بعد نماز عصر مسجد منصورخان میں مقرر ہے۔تفصیلات کیلئے فون نمبر9391431434 پرربط کریں۔
00 الحاج میر عثمان علی عاقل قادری ولد الحاج ڈاکٹر میر یعقوب علی یاور قادری الوحیدی مرحوم کا آج بعد نماز عصر انتقال ہوگیا۔ مرحوم میر شوکت علی کامل قادری کے حقیقی برادر اور مولانا ڈاکٹر سید سلطان محی الدین قادری الموسوی مرتضیٰ پاشاہ جانشین حضرت وحید العصر عارف علیہ الرحمہ کے حقیقی ماموں ہوتے تھے۔ نماز جنازہ اور تدفین 22 اگست بروز اتوار بعد نماز ظہر درگاہ شریف سرکار سید موسیٰ قادری قدس سرہ پل قدیم میں مقرر ہے۔مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9849072426 پر ربط کریں۔