انتقال

   


حیدرآباد ۔ 7 ۔ ستمبر : ( راست ) : اہلیہ اسماعیل پٹیل مرحوم عمر 55 سال ساکن چلے پلی منڈل جھرہ سنگم ضلع سنگاریڈی کا 7 ستمبر کو مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 8 ستمبر کو بعد نماز عصر جامع مسجد چلے پلی جھرہ سنگم ضلع سنگاریڈی میں ادا کی جائے گی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں ایک لڑکا اور ایک لڑکی شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم 9 ستمبر جمعرات کو بعد نماز عصر اسی مسجد میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9346325286 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ متین فاطمہ (زاہدہ بیگم) زوجہ پروفیسر محمد مسعود احمد خان خازن (منہاج الشرفیہ ایجوکیشن سوسائٹی ) ساکن قدیم ملک پیٹ کا بعمر 79 سال پیر 6 ستمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 6 ستمبر کو بعد نماز عصر مسجد محی الدین النساء بیگم ملک پیٹ میں ادا کی گئی۔ تدفین قبرستان چندا صاحب ملک پیٹ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں شوہر کے علاوہ 3 فرزندان ڈاکٹر دستگیر عبدالحئی خان ‘ عبدالرضا خان ‘ عبدالقوی خان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات 9440378371 پر حاصل کی جاسکتی ہیں ۔
٭٭ حافظ محمد عبدالعظیم ولد محمد عبدالرشید سابق ملازم ریاض سعودی عرب کا بعمر 63 سال 6 ستمبر کو مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 7 ستمبر کو مسجد دھوبن آغا پورہ میں بعد نماز فجر ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9642275220 پر ربط کریں ۔۔