انتقال

   

حیدرآباد۔/11 ستمبر، ( راست ) ڈاکٹر محمد یوسف علی ولد جناب محمد یعقوب علی مرحوم موظف الیکٹریکل انجینئر ( اے پی ایس ای بی ، ورنگل ) ساکن مغل گراؤنڈ ملے پلی حیدرآباد متوطن کھمم رکن جماعت اسلامی ہند و سابق آفس سکریٹری حلقہ آندھرا پردیش کا بعمر 81 سال طویل علالت کے بعد 11 ستمبر 2021 بروز ہفتہ ہندوستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے آٹھ بے کیلی فورنیا امریکہ میں انتقال ہوگیا۔نماز جنازہ و تدفین امریکہ میں ہی عمل میں آئے گی۔ مرحوم کے سانحہ ارتحال پر امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ مولانا حامد محمد خاں، ذمہ داران جماعت اسلامی ہند تلنگانہ جناب عبدالباسط انور، جناب محمد اظہر الدین ناظم شہر حافظ محمد رشاد الدین و دیگر تحریکی رفقاء نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت کی۔مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9676511221 پر ربط کریں۔ لواحقین میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزند اور آٹھ دختران شامل ہیں۔
00 جناب محمد خواجہ ریٹائرڈ ملٹری ولد جناب شیخ مدار ساکن وینکٹ سوامی نگر نارائن گوڑہ کا ہفتہ 11 ستمبر کو بعمر 98 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب مسجد ابراہیم نارائن گوڑہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان درگاہ احمد بادپا ؒ فرسٹ لانسرمیں عمل میں آئی۔ تفصیلات کیلئے فون نمبرات 998503911 یا 9642423442پر ربط کریں۔
00 جناب محمدعبدالغفار المعروف میاں جان بھائی ولد جناب محمد عبدالسلام مرحوم ساکن عنبر پیٹ ریٹائرڈ محکمہ آر ٹی سی کا 11 ستمبر بروز ہفتہ صبح کی اولین ساعت میں اچانک انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد محمدیہ عنبر پیٹ میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان ، ایک دختر شامل ہیں۔ ایصال ثواب 12 ستمبر بروز اتوار بعد نماز عصر مسجد عزیزیہ باغ عنبر پیٹ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8977626833 یا 7901101343 پرربط کریں۔
00 الحاج کلیم اللہ خان ولد جناب فتح اللہ خان ساکن نیو ملک پیٹ نزد میریڈین فنکشن ہال کا 11 ستمبر کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 12 ستمبر بعد نماز ظہر مسجد الماس چادر گھاٹ میں ادا کی جائے گی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات9848674597 یا 7801007018 پر ربط کریں۔