انتقال

   

حیدرآباد ۔ 15 ۔ ستمبر : ( راست ) : جناب عبدالغفار ولد جناب حاجی محمد عبدالغنی کا 15 ستمبر 2021 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 16 ستمبر کو بعد ظہر مسجد لعل محمد صاحب بڑا بازار نزد واقع شیخ فیض کی کمان یاقوت پورہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان واقع عقب حیدر ہوٹل عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9032106878 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب محمد حبیب الرحمن عرف میر حبیب علی شاہ کاظمی ولد جناب محمد عبدالرحمن کا بعمر 69 بروز چہارشنبہ 15 ستمبر 2021 کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین چراغ علی نل فتح دروازہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ 17 ستمبر بعد نماز عصر شیخ کی مسجد مصطفی نگر شاستری پورم مقرر ہے ۔ پسماندگان میں 2 لڑکیاں ، چار لڑکے شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9110718085 ۔ 7670911564 پر ربط کریں ۔۔

وائس چانسلر اردو یونیورسٹی کی
والدہ محترمہ کا انتقال
حیدرآباد۔15 ۔ستمبر (سیاست نیوز) وائس چانسلر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی پروفیسر عین الحسن کی والدہ محترمہ کا 13 ستمبر کو ان کے آبائی مقام بنارس میں انتقال ہوا اور تدفین 14 ستمبر کو عمل میں آئی ۔ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے شعبہ فارسی میں تعزیتی اجلاس منعقدکیا گیا۔ تمام اساتذہ کے علاوہ پروفیسر اشتیاق احمد شعبہ فارسی جواہر لال نہرو یونیورسٹی نے آن لائین شرکت کی۔ صدر شعبہ فارسی پروفیسر عزیز بانو ، پروفیسر شاہد نوخیز اعظمی ، ڈاکٹر قیصر احمد اور دوسروں نے پروفیسر عین الحسن سے اظہار تعزیت کیا اور دیگر پسماندگان کو صبر جمیل کی تلقین