انتقال

   

چنور : ۔چنور شہر کی مشہور و معروف شخصیت الحاج خواجہ بدر الدین عرف کمال پاشاہ کا بعمر 72 سال چہارشنبہ کو انتقال ہوگیا بعد نماز عشاء نماز جنازہ احاطہ جامع مسجد چنور میں ادا کی گئی ۔ خطیب و امام جامع مسجد مولانا محمد شکیل احمد نے نماز جنازہ پڑھائی تدفین جامع مسجد قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 3 فرزندان شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 9347137084 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔