انتقال

   

حیدرآباد ۔ 27 ۔ ستمبر : ( راست ) : جناب مرزا عمر بیگ ولد جناب مرزا عبداللہ بیگ مرحوم کا بعمر 78 سال پیر 27 ستمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد جہاں آرا ہمایوں نگر میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین قبرستان فرسٹ لانسر میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885235371 ۔ 9391312477 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ واجد النساء بیگم زوجہ جناب میر ابوالفیض فضل احمد مرحوم کا 27 ستمبر بروز پیر انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز منگل مسجد لال محمد صاحب یاقوت پورہ بڑا بازار کمان شیخ فیض بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی ۔ نماز ظہر ایک بجکر 15 منٹ پر ہوگی اور تدفین آبائی وطن قبرستان منگل پلی میں عمل میں آئے گی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات بعد نماز ظہر مسجد نقل میاں چونے کی بھٹی میں مقرر ہے ۔ نماز ظہر 1-15 بجے ہوگی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9848070951 ۔ 9700083544 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید مظفر الدین ولد جناب سید نظام الدین ساکن سرور نگر موظف ملازم آر ٹی سی کا 26 ستمبر بروز اتوار انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد سالار جنگ میں ادا کی گئی اور تدفین درگاہ حضرت اجالے شاہ سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ زیارت 28 ستمبر بروز منگل بعد نماز عصر مسجد سالار جنگ سرور نگر میں مقرر ہے ۔ مرحوم ، مشہور شاعر شاذ تمکنت کے بھتیجے ہوتے ہیں ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8686778643 ۔ 9248594507 پر ربط کریں ۔۔