انتقال

   

حیدرآباد ۔ 29 ستمبر (راست) الحاج سید عارف اللہ قادری ولد جناب سید ابراہیم پاشاہ کا 28 ستمبر کو بعمر 57 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 28 ستمبر کو بعد نماز عشاء مسجد مالن بی صاحبہ فتح شاہ نگر معین باغ میں ادا کی گئی۔ تدفین قبرستان حضرت برہنہ شاہ صاحب قبلہ ؒ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 30 ستمبر بروز جمعرات بعد نماز عصر مسجد مالن بی صاحبہ فتح شاہ نگر میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور ایک دختر شامل ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 8686054332 ، 7981193772 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب محمد عبدالغنی ولد جناب محمد حنیف مالک فینسی کرانہ اسٹور کالی قبر کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد الہی چادر گھاٹ میں ادا کی گئی ۔ تدفین مسجد سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم یکم اکٹوبر بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد الہی چادر گھاٹ میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں 4 فرزندان اور 5 دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849988107 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاجہ مومن بیگم زوجہ جناب محمد مسعود علی کا منگل 28 ستمبر کو رات 9-30 بجے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد جہاں نما لانسر میں چہارشنبہ 29 ستمبر کو بعد نماز فجر ادا کی گئی ۔ تدفین روشن قبرستان جھرہ جہاں نما میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں پانچ فرزندان ایک دختر کے علاوہ شوہر شامل ہیں ۔ تفصیلات کیلئے 9085395101 ۔ 9866099587 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب حامد حسین ابن خواجہ معین الدین خان درانی (حامد نواب بڑے بابو ) نواسہ نواب فخر جنگ بہادر کا بروز منگل 28 ستمبر 20 صفر کو مختصر علالت کے بعد انتقال اکبر باغ کالونی میں ہوا ۔ نماز جنازہ و تدفین دائرہ حضرت میر محمد مومنؒ سلطان شاہی میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 7674803872/ 8143982682 پر ربط کریں ۔