انتقال

   

حیدرآباد ۔ 2 اکٹوبر (راست) جناب شیخ عابد ولد جناب شیخ حیدر مرحوم کا جمعہ یکم ؍ اکٹوبر کو بعد نماز فجر انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد صفیہ جانکی نگر کالونی ٹولی چولی میں ادا کی گئی اور تدفین تاڑلہ گڈہ قبرستان میں عمل میں آئی۔ زیارت بروز ہفتہ 2 اکٹوبر کو بعد نماز عصر مسجد صفیہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ فرزندان و دختران شامل ہیں۔ مزید معلومات کیلئے فون نمبر 9848970264 پر ربط کریں۔
00 جناب محمد اشرف الزماں ولد جناب محمد شمس الزماں مرحوم ساکن حسینی علم کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد فاروق اعظمؓ حسینی علم میں ادا کی گئی اور تدفین شمشیر گنج بڑا قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 3 اکٹوبر اتوار کو بعد نماز عصر مسجد فاروق اعظمؓ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9848449509 پر ربط کریں۔
00 محترمہ خواجہ بی زوجہ جناب شیخ معین مرحوم کا 2 اکٹوبر ہفتہ کو قلب پر حملہ کی وجہ انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد خواجہ گلشن مہدی پٹنم چوراہا بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین فرسٹ لانسر قبرستان درگاہ حضرت سید احمد بادپاؒ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 3 اکٹوبر اتوار کو بعد نماز عصر مسجد خواجہ گلشن مہدی پٹنم چوراہا پر مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9246549269 پر ربط کریں۔
00 جناب سید منظور علی ولد جناب سید ظہور علی مرحوم، موظف ٹی ایس جینکو کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجدبقیع ، بنجارہ ہلز روڈ نمبر 12 میں ادا کی گئی۔ فاتحہ سیوم اتوار 3 اکٹوبر کو مسجد محمدیہ ، سری رام نگر بنجارہ ہلز روڈ نمبر 12 میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ اور تین فرزندان شامل ہیں۔ تفصیلات 9502765736 سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔
00 جناب محمد فہیم ولد جناب محمد شفیع کا بعمر 41 سال 23 ستمبر 2021ء کو جدہ سعودی عرب میں ایک سڑک حادثہ میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اور تدفین مکہ مکرمہ میں ہی عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2 فرزندان شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے 9390427357 ، 9700142344 پر ربط کریں۔