انتقال

   

حیدرآباد 10 اکٹوبر (راست) جناب مرزا بشیر بیگ ولد کرنل مرزا قدیر بیگ مرحوم کا 8 اکٹوبر کی رات دیر گئے ٹورنٹو (کینیڈا) میں انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 80 برس تھی۔ انھوں نے ہندوستان کی نیشنل ڈیفنس اکیڈیمی دہرہ دون میں تربیت حاصل کی تھی جہاں وہ کیپٹن امریندر سنگھ سابق چیف منسٹر پنجاب کے جونیر بیاچ میں تھے۔ انھوں نے سی آر پی ایف میں کئی حیثیتوں سے خدمات انجام دیں۔ بعدازاں 1980 ء میں کینیڈا منتقل ہوگئے تھے۔ مرحوم، نواب ضیاء یار جنگ کے نواسہ، کیپٹن مرزا عزیز بیگ، مرزا نذیر بیگ مرحوم، مرزا ظہیر بیگ آرکیٹکٹ مرحوم، مرزا دستگیر بیگ ٹورنٹو (کینیڈا) اور مرزا عالمگیر بیگ مرحوم کے بڑے بھائی تھے۔ نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر مسجد اسلامک فاؤنڈیشن نگویٹ میں ادا کی گئی اور تدفین پائین ریج میموریل گارڈن میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان مرزا قدیر بیگ (امریکہ)، مرزا احمر بیگ (ٹورنٹو، کینیڈا) اور ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے مرحوم کے بھائی کیپٹن مرزا عزیز بیگ سے موبائیل نمبر 9849063245 پر اور ٹورنٹو کینیڈا سے +16478357865 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔
٭ جناب محمد بیگ ولد جناب حبیب اللہ بیگ کا جمعہ کی شب 8اکٹوبر 2021 کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اور تدفین بعد نماز جمعہ درگاہ حضرت موسیٰ قادری ؒ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں دو فرزندان اور دو دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9885222384 ، 7799503475 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب احمد بن محمد با بلیل عرف جعفر علی مرحوم ساکن کنگ کوٹھی کا 9 اکٹوبر کو 12 بجے دن انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء جامع مسجد سلطان العلوم نیاز خانہ ، کنگ کوٹھی میں ادا کی گئی اور تدفین بارکس کے قبرستان میں عمل میں آئی۔ مرحوم، طاہر بن احمد بابلیل کنگ کوٹھی کے والد تھے۔ فاتحہ سیوم 11 اکٹوبر بروز پیر جامع مسجد سلطان العلوم نیاز خانہ کنگ کوٹھی میں بعد نماز عصر مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر8096164216 پر ربط کریں۔
٭٭ الحاج میر حامد علی نقوی ابن سید یحییٰ مرحوم کا ہفتہ کو 10 بجے شب حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مولانا مہدی علی ہادی نے پڑھائی۔ تدفین شیعہ قبرستان دائرہ حضرت میر مومن سلطان شاہی میں عمل میں آئی۔ مجلس زیارت 12اکٹوبر بروز منگل ایک بجے دن الاوہ سرطوق مبارک دارالشفاء مقرر ہے۔ مولانا مہدی علی ہادی بیان کریں گے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9381503916 پر ربط کریں۔
٭٭ محترمہ بی جان بی اہلیہ جناب خواجہ علی مرحوم ریٹائرڈ محکمہ پولیس ساکن توپ خانہ کاروان حیدرآباد کا آج شام بعمر 63 سال طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ پسماندگان میں 6 فرزندان اور تین دختران شامل ہیں۔ بعد نماز عشاء جامع مسجد کلثوم پورہ میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی اور کالے قبراں قبرستان کاروان میں تدفین عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 7981460479 یا 8008066238 پرربط کریں۔
بحرین میں انتقال
حیدرآباد۔/10اکٹوبر، ( راست ) جناب محمد تشکیل احمد خان کنسٹرکشن کنٹراکٹر ولد جناب محمد صدیق خاں مرحوم سپرنٹنڈنٹ سنٹرل اکسائیز کا 8 اکٹوبر 2021 رات دیڑھ بجے طویل علالت کے بعد بحرین میں انتقال ہوگیا۔ تدفین بحرین ہی میں 11 اکٹوبر کو بعد نماز عصرادا کی جائے گی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 7799391693 یا 7032573497 پر ربط کریں۔