انتقال

   

امریکہ میں انتقال
حیدرآباد۔27اکٹوبر(راست)مولانا سید خلیل اللہ حسینی ؒ کے بھتیجہ بانی رکن و صدر ESCO ایجوکیشنل ‘ سوشل کلچرل آرگنائزیشنجناب سید اظہر حسینی ولد جناب سید یوسف حسینی مرحوم کا 26اکٹوبر کو امریکہ کے شہر ڈلاس میں انتقال ہوگیا۔جناب سید اظہر حسینی نے 2002 گجرات فسادات کے بعد امریکی تنظیموں کے اشتراک سے گجرات میں کئی بازآبادکاری کامو ںمیں حصہ لیاتھا اور وہ ملت اسلامیہ کے نونہالوں کو تعلیم یافتہ بنانے اور ان کی تعلیمی ترقی کے متعلق ہمیشہ متفکر رہاکرتے تھے۔ان کی نماز جنازہ ایرونگ کی جامع مسجد میں 27 اکٹوبر کو بعد نماز ظہر ادا کی گئی جبکہ اسلامک گارڈن آف مرسی قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔مرحوم کے تایازاد بھائی جناب سید ایوب حسینی سپرنٹنڈنٹ کسٹمس و سی جی ایس ٹی نے اس بات کی اطلاع دی۔مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر9246530276 پر ربط کریں۔

٭٭ جناب غلام محبوب علی ریٹائرڈ مارکیٹ انسپکٹر جی ایچ ایم سی ساکن داراب جنگ کالونی کا بہ عمر 92 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد سالار الملک مادنا پیٹ میں ادا کی گئی اور تدفین قدیم قبرستان عیدگاہ مادنا پیٹ میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 99660-79400 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ الحاج سید معین الدین ظفر ولد جناب اکرام الدین مرحوم کا بعمر 75 سال بروز چہارشنبہ 27 اکٹوبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد عشاء مسجد چوک میں ادا کی گئی اور تدفین محمد یسین بیگم رین بازار یاقوت پورہ میں عمل میں آئی ۔ زیارت بروز جمعہ بعد عصر مسجد سید اکرام الدین دیوڑھی خورشید جاہ شاہ گنج میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند چار دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9848087936 ۔ 9440474076 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ الحاج محمد نور الدین ولد الحاج مولانا محمد منیر الدینؒ کا 26 اکٹوبر کو قلب پر حملہ ہونے کی وجہ سے 11 بجے دن انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد مغرب مسجد پیارو میاں مصری گنج میں ادا کی گئی اور تدفین عبداللہ بن علی کا تکیہ مصری گنج میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 28 اکٹوبر جمعرات چار بجے دن مسجد پیارو میاں میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8801314114 ۔ 9618199655 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ مولانا عباس علی اختر ابن سرفراز علی مرحوم ساکن متصل امام باڑہ رین بازار یاقوت پورہ کا 26 اکٹوبر 2021 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ دائرہ حضرت میر مومن صاحب قبلہؒ میں مولانا سید لقمان حسین موسوی نے پڑھائی اور تدفین دائرہ حضرت میر مومن صاحب قبلہ سلطان شاہی میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند شامل ہیں ۔ مجلس زیارت 28 اکٹوبر کو 4 بجے شام الاوہ سرطوق مبارک دارالشفاء مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9704241274 ۔ 9885721621 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب محمد عبدالرحیم ولد جناب محمد عبدالواحد کا 27 اکٹوبر 2021 بروز چہارشنبہ مختصر علالت کے بعد خانگی ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا ۔ پسماندگان میں دو لڑکے اور تین لڑکیاں شامل ہیں ۔ مرحوم ، پروفیسر محمد مسعود احمد ، ڈائرکٹر میسکو انسٹیٹیوٹ آف منیجمنٹ اینڈ کمپیوٹر سائنس کے ماموں تھے ۔ نماز جنازہ جامع مسجد باٹا سنگارم ، نزد راموجی فلم سٹی ، آر آر ڈسٹرکٹ میں بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی ۔ دیگر تفصیلات کے لیے فون نمبر 9959736005 پر ربط کریں۔

٭٭ الحاج محمد مسعود علی مرحوم مالک انڈیا کراکری ہاوز اور A to Z سپلائنگ کمپنی ، عابڈس کی اہلیہ محترمہ کا آج مختصر سی علالت کے باعث انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ آج رات مسجد موسیٰ قادری ، آگرہ والا سوئٹس لین ، عابڈس میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ موسیٰ قادری ، عابڈس میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ 29 اکٹوبر بعد نماز عصر مسجد موسیٰ قادری عابڈس میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9246536786 ۔ 9246268833 پر ربط کریں ۔۔